04:39 pm
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

04:39 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نادرا نے وزارت صحت کے ساتھ صحت سہولت پروگرام پر معاہدہ کر لیا ، جس کے تحت کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ کااستعمال کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے وزارت صحت کے ساتھ صحت سہولت پروگرام پر معاہدہ کر لیا ، نادرا نے قومی صحت کارڈ، صحت
سہولت پروگرام کے حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک معاہدے کیا۔اس سلسلے میں نادرا ، وفاق اور پنجاب کے محکمہ صحت کے حکام کے درمیان نادرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے، اس نظام کے ذریعے صوبہ پنجاب کی اہل آبادی کو مقررشدہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بطور ہیلتھ کارڈ کا استعمال کیا جائے گا۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ساتھ اس معاہدے کے تحت نادرا ڈیجیٹل سلوشن پر مبنی نظام فراہم کرے گا، اس نظام میں ڈیٹا کی تصدیق کی خدمات (فیملی کمپوزیشن، شناختی کارڈ کی تصدیق، سنٹرلائزڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی فراہمی، کال سینٹر سروس سینٹر (آوٴٹ باوٴنڈ) ، ڈیٹا ہوسٹنگ ، اور الائیڈ سروسز اور ہاسپٹل سروسز ماڈیول شامل ہیں ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا کے پاس حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں معاونت کے لیے بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے۔طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرا وفاقی حکومت کا ایک اہم ٹیکنالوجی بازو ہے جو سروس کی فراہمی سے لے کر سماجی تحفظ کے پروگرام تک مختلف شعبوں میں اپنی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتا ہے۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب پاکستان میں ورلڈ بینک کا غربت سکور کارڈ سروے کرایا گیا تو نادرا نے اسے ڈیجیٹائز کیا، اسے بائیو میٹرکس ڈیٹا بیس سے ملایا اور میں غربت کے ڈیٹا بیس کو مرتب کرنے میں سہولت فراہم کی۔چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اس اجراکے ذریعے پنجاب کے مستقل پتے رکھنے والے شہریوں کو بغیر کسی مالی ذمہ داری کے فوری اور باوقار طریقے سے اپنی طبی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں نادرا صرف پنجاب کے لیے یونیورسل کوریج کے تحت 26.3 ملین خاندانوں پر مشتمل 85 ملین افراد کو سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے، اس سے قبل، وفاقی حکومت کے ہیلتھ پروگرام کے تحت نادرا نے ملک بھر میں 1.6 ملین سے زیادہ طبی علاج کی سہولت فراہم کی۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا