08:02 pm
عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

08:02 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ عمران خان نفرت کا سوداگرہے، اس نے پاکستان کے تمام اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا۔پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں،کینیڈا سمیت مغربی ممالک کو مقبوضہ کشمیر کے
انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے،مغربی ممالک کو روہنگیامیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیوں نظر نہیں آتیں،کینیڈا کو روہنگیا کے مسلمانوں کی حالت زار نظر نہیں آتی،وزیر دفاع نے کہاکہ کینیڈا میں مسلمان فیملی کو ایک شخص نے کچل دیا،کینیڈا کو پاکستان میں انسانی حقوق کا بڑا درد اٹھا ہواہے،اسلامو فوبیا کے واقعات میں 5 سال کے دوران کینیڈا سرفہرست ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے نقطہ اٹھایا اور تنقید کی،مسلمانوں کا معاملہ آتا ہے تو عالمی ضمیر سویا ہوتا ہے،روس اور یوکرین جنگ میں ہم نے نیوٹرل موقف اپنایا،کینیڈین رکن پارلیمنٹ ہمارے ایک ادارے اور ریاست پر حملہ کرتا ہے، کینیڈا سے سفارتی سطح پر احتجاج کیا گیا،کینیڈین حکومت کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے تھا۔وزیر دفاع نے کہاکہ ہو سکتا ہے ہمارے ملک میں جمہوریت مضبوط نہ ہو، اسے تسلیم کرتاہوں، یہی کچھ امریکا اور یہی کچھ برطانیہ میں ہورہا ہے، ان کا کہناتھا کہ عمران خان نفرت کا سوداگرہے، اس نے پاکستان کے تمام اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا،خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارے چیف آف آرمی سٹاف کی ذات کو ہدف بنایا جا رہا ہے،یہ کوشش برطانیہ میں بھی کی جا رہی ہے،عمران خان نے معاشرے کے اندر دراڑ ڈالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم قومی اداروں کو کسی کیخلاف استعمال نہیں کریں گے،ہمارے حکومت کو 3 ماہ ہو گئے، ہم نے کسی کے گریبان میں ہاتھ نہیں ڈالا،وزیراعظم عدالت میں خود جاتے ہیں ، یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کراتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا