09:55 pm
ہماری حکومت ڈرتی تھی ، مفتاح اسماعیل ججز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہمت کریں، فواد چوہدری کا اہم بیان

ہماری حکومت ڈرتی تھی ، مفتاح اسماعیل ججز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ہمت کریں، فواد چوہدری کا اہم بیان

09:55 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں جو بیوروکریٹ یا جج ریٹائر ہوتا ہے، وہ اپنی تنخواہ سے زیادہ پنشن لیتا ہے کیونکہ اس کی پنشن کے اوپر ٹیکس ہی نہیں ہے۔ جب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بیٹھ کر طاقتور حلقوں کی بات کرتے ہیں
تو اس بارے میں کچھ کرنے کی ہمت کریں۔گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اب مجھ سے یقیناً یہ سوال ہوگا کہ ہماری حکومت نے ایسا اقدام کیوں نہیں اٹھایا؟ تو ہم نے بھی ایسا اس لئے نہیں کیا کیونکہ ہم بھی ڈرتے تھے اور ڈر ڈر کر ہی چلتے رہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کا بے چارہ تنخواہ دار طقبہ تو پہلے ہی ٹیکس دے رہا ہے لیکن جو لوگ اس کی ادائیگی ہی نہیں کر رہے ان کو اس نیٹ ورک میں لانے کی جرات کی جائے۔گذشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام عدل کا حال یہ ہے کہ اسلام آباد کی گرین بیلٹ کے اوپر ججوں کی کالونی بن چکی ہے۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے کابینہ میں بڑا شور اٹھایا گیا کہ ججوں کو پلاٹ دینے کا سسٹم غلط ہے، اس کو ختم کیا جائے۔فواد چودھری نے بتایا کہ اس کے بعد وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ججوں کو واقعی اس طرح سے پلاٹ نہیں دینے چاہیں لیکن سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے اس فیصلے پر عملدرآمد ہی نہیں ہونے دیا اور صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے روز ججوں کے سامنے پیش ہونا ہے، اگر میں نے ان کے پلاٹ روک لئے تو میرا ان کے سامنے پیش ہونا محال ہو جائے گا۔سابق وزیر نے بتایا کہ اس وقت سارے جج صاحبان نے خود ہی آرڈر کرکے اپنے آپ کو فُل پنشن دلوائی ہوئی ہے۔ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ پنشن لینے والے حضرات ہی جج صاحبان ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی پنشن کے اوپر ٹیکس ہی نہیں ہے۔


تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ