10:33 am
پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز پھر آمنے سامنے ؟وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ الیکشن کروانے کا امکان

پرویز الٰہی اور حمزہ شہباز پھر آمنے سامنے ؟وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ الیکشن کروانے کا امکان

10:33 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کے کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم دوبارہ الیکشن کا سوچ رہےہیں۔ تحریک انصاف کے وکیل نے عدالت سے حمزہ شہباز کو  ہٹاکر وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے کم از کم 10 دن کا وقت دینے کی استدعا کردی جبکہ
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز سے مشاورت کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی اور کہا کہ الیکشن پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیے کہ اگر 16 تاریخ پر ریورس کر کے دوبارہ الیکشن ہوتا ہے تو نئے آنے والے 5 ارکان ووٹ نہیں دے سکتے۔ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن اور حلف کےخلاف درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے درخواست کی کہ ہمیں ایک دن کا وقت دے دیں تاکہ وزیر اعلیٰ کو صورتحال بتاسکیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ منحرف ارکان کے 25 ووٹ شامل نہ ہوں تویہ وزیر اعلیٰ نہیں رہتے، حمزہ شہباز کو پہلے عہدے سے ہٹایا جائے اور پھر الیکشن کروائے جائیں، الیکشن کیلئے کم از کم 10 دن کاوقت دیا جائے، کچھ صورت حال اب ریورس نہیں ہو سکتی، 25 منحرف ووٹوں میں سے 5 ووٹ پر لاہور ہائیکورٹ کا حکم ہوگیا ہے، نئے الیکشن میں یہ 5 ووٹ شامل ہونے چاہئیں۔ اس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ جب الیکشن ہوا تھا تو اس وقت مخصوص 5 ارکان تو نہیں تھے، اگر پچھلی تاریخ سے دوبارہ الیکشن ہوئے تو اس میں نئے ووٹ کیسے شامل ہوں گے؟ اگرپرانی صورتحال واپس ہوتی ہے تو اس وقت وزیر اعلیٰ عثمان بزدار تھے۔ جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے منحرف ارکان کے ووٹ کو شمار نہ کرنے کا کہا ہے، انہوں نےکسی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نہیں کہا۔ بینچ کے رکن جسٹس شاہد جمیل نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا نوٹیفکیشن ٹھیک تھا یا نہیں یہ لاء ڈویژن کاکام ہے، نئے آنے والے 5 ارکان 16 اپریل کی تاریخ میں تو ووٹ نہیں دے سکتے۔ تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ عدالت اس کیس میں اتنی جلدی نہ کرے، نئےلوگ ووٹ کرسکیں گےکیونکہ الیکشن تو 16 اپریل کو نہیں ہورہا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ اگر 16 تاریخ پر ریورس کرکے دوبارہ الیکشن ہوتا ہے اور ایک فریق اکثریت حاصل کرلے تو دوسرا فریق عدم اعتمادکرسکتا ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم 16 تاریخ پر واپس جا نہیں سکتے، وہ منحرف 25 ارکان آج ڈی سیٹ ہوچکے ہیں، وزارت اعلیٰ کے امیدوار وہی ہوں گے لیکن ووٹرز نئے ہوں گے۔ جسٹس طارق سلیم نے استفسار کیا کہ کیا یہ تضاد نہیں ہوگا کہ ووٹرز نئے ہوں اور امیدوار پرانے ہوں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اس سارے دورانیے میں جو کچھ ہوا اس کا کیاکریں گے۔ عدلیہ نے کہا کہ اسے ہم لیگل کر سکتے ہیں، یہ عدالت پر چھوڑ دیں جس پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ اس پر آپ کو وقت دینا ہی ہو گا۔ اس موقع پر تحریک انصاف ہی کے وکیل عامر سعید نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی اسپیکر نے وزیراعلیٰ کے الیکشن والے دن پولیس کو ایوان میں داخل کرایا، لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن کرانے کے حکم پر عمل نہیں ہوا، 2ارکان کے ووٹ پر tick لگا تھاجبکہ انہوں نے ووٹ ہی نہیں دیا۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائرکی؟جواب میں عامر سیعد نے کہا کہ نہیں کی، اب وقت بھی گزر گیاہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اب تو ہم دوبارہ الیکشن پر جانے کا سوچ رہےہیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ الیکشن پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ بعد ازاں درخواستوں پرسماعت کل 10صبح بجے تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا