12:21 pm
جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

جیل چلا جائوں گا لیکن۔۔۔شیخ رشید بھی ڈٹ گئے ، عمران خان سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

12:21 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ جیل جا سکتا ہوں، لیکن کچھ بھی ہو جائے میں عمران خان کیساتھ ہوں، میں بہت ڈپریشن میں ہوں، مجھے اس وقت سیاسی نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی فکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو
کرتے ہوئے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے دباو ڈالے جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ جیل ہی جا سکتا ہوں، لیکن کچھ بھی ہو جائے میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔عمران خان کا ساتھی ہوں اور پاکستان کیلیے اس کے ساتھ کھڑا ہوں اور خوش ہوں کہ عمران خان کی شکل میں قومی قیادت موجود ہے اور اس کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت ڈپریشن میں ہوں، مجھے اس وقت سیاسی نہیں بلکہ ملکی سلامتی کی فکر ہے، پاکستان میں ذمے داران کو بتانا چاہتا ہوں زمینی حالات بہت خراب ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ن لیگ نے لوٹوں کو ٹکٹ دیا، جس کھوکھے پر ناشتہ کرتے میں ڈرتا تھا اب وہ مجھے خود کہتے ہیں عمران خان کو ووٹ دیں گے، میں جولائی سے قبل 63اے کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی دیکھتا ہوں ،پنجاب میں 20 منحرف ارکان کے انتخابات سے قبل کوئی بڑا فیصلہ آسکتا ہے، پاکستان میں ذمہ دران کو بتانا چاہتا ہوں زمینی حالات بہت خراب ہیں ،میں دل برداشتہ اور ڈیپریشن میں ہوں کہ لوگوں کے پاس اب قبر کے پیسے نہیں ہیں،شہبازشریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ قبر ستان میں آئی بی اور اسپیشل برانچ کو بھیج دیں دیکھیں وہاں کیا ہورہا ہے، شکر ہے ابھی ملک میں مدد کرنے والے لوگ موجود ہیں۔لوڈشیڈنگ کے جو حالات ہیں، پہلے میرا انتخابی حلقہ کھانے پر پڑتا تھا اب عوام خود کہتے ہیں کہ عمران خان کا دور ٹھیک تھا، ملکی تاریخ کے 60دن بہت اہم ہیں،یہ ایسے نہیں گزر سکتے، لوگ 100روپے کلوآٹا کیسے لیں گے اور پھر بجلی کا بل دیں گے،ابھی کہتے ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کے مذاکرات طے ہوئے ہیں، ابھی آئی ایم ایف یا فیٹف کچھ نہیں ہوا۔برکس میں ہمیں نہیں بلایا گیا، چین سے ابھی تک ڈالر نہیں پہنچے، ہمارا ہمالیہ سے بلند دوست چین بھی تحفظات رکھتا ہے، گوادر کا افتتاح جو مشرف دور میں ہوا تھا اس پر بھی کسی نے ابھی تک دوسری اینٹ نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا سیاسی مستقبل ہے یا نہیں، میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، جیل جانے کیلئے تیار ہوں، میں نے ایک کتاب لکھی ہے اس کا دو کروڑ ڈکلیئر کردیا ہے، دوسری کتاب جیل میں ”سب اچھا ہے“لکھوں گا وہ 10کروڑ میں ڈکلیئر کروں گا، مجھے اب سیاست کی نہیں ملکی سلامتی کی فکر ہے، میں خوش ہوں کہ قومی قیادت عمران خان کی شکل میں وجود رکھتی ہے۔ایک ہی مطالبہ ہے انتخابات کرائے جائیں، عوام میں شعور آچکا ہے وہ پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑیں گے، نواز شریف کو پیغام دیتا ہوں کہ آصف زرداری نے آپ کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے، آپ کی سیاست آپ کے شہر میں دم توڑ گئی ہے، حکمرانی آپ کے گلے میں پڑ گئی ہے، شہبازشریف کہتا تھا میں لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹوں گا لیکن گھسیٹے آپ جا رہے ہیں۔ملک کی تمام طاقتوں کو بتانا چاہتا ہوں ملبہ کسی اور جگہ گررہا ہے، اچھی بھلی حکومت چل رہی تھی ، کہیں سے بھی رقم آجائے حالات نہیں سنبھلیں گے۔یہ ہماری فوج ہے ، ہمارے ادارے ہیں، ہمیں غلط فہمیاں دور کرکے تعلقات درست کرنے چاہئیں، عمران خان کہتے تو میں کردار ادا کرسکتا تھا، اگر نوازشریف چودہ مرتبہ نازبیا زبان استعمال کرکے وہ صلح کرسکتے ہیں تو ہمارے لیے تو فوج انتہائی قابل احترام ہے، غلط فہمیوں کو دور ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 25جولائی کو میں گر گیا تھا میرے کندھے پر چوٹ لگی، میں نے کسی کو بتایا نہیں، انٹرویو بھی نہیں دے رہا تھا۔ لیکن عمران خان نے لوگوں واپس بلا کر دانشمندانہ فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا