01:57 pm
منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی وزیراعلی رہنے کی گنجائش نہیں رہ جاتی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی وزیراعلی رہنے کی گنجائش نہیں رہ جاتی، خطرے کی گھنٹی بج گئی

01:57 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سینئر صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ حیرانگی کی بات ہے حمزہ شہباز کس طرح اب تک وزیر اعلیٰ ہیں۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس ملک میں کوئی آئین اور
قانون نہیں ہے۔باپ اور بیٹے پر فرد جرم عائد ہونی تھی لیکن وزیر اعظم اور وزیر اعلی بن گئے۔25 منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد حمزہ شہباز کی وزیراعلی رہنے کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔حمزہ شہباز غیر قانونی وزیراعلی ہیں ان کی کابینہ اور بجٹ غیر قانونی ہے۔حمزہ شہباز کو دھونس دھاندلی سے حکومت بنانے پر سزا بھی دینی چاہیے۔اسی حوالے سے بے نظیر شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں وزیر اعلی کا دوبارہ الیکشن ہی حل ہے۔ن لیگ کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔یہاں واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہوئے منحرف اراکین نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ ساجدہ یوسف ، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار کی جانب سے چیلنج کیا گیا ، اپیلوں میں الیکشن کمیشن ، چیئرمین پی ٹی آئی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا۔منحرف اراکین کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا 20 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اس حوالے سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ خلاف قانون اور حقائق کے منافی ہے، پارٹی سربراہ کا اراکین کو منحرف قرار دینا قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا 2 جون کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ، اس حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا فیصلہ سنایا ، جس میں مخصوص نشت پر منتخب ہونے والی عظمیٰ کاردار ، ساجدہ یوسف اور عائشہ نواز بھی ڈی نوٹی فائی ہوئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ خصوصی نشست خالی ہونے پر پارٹی ترجیحاتی فہرست کے مطابق رکن منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاتا ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کی فراہم کردہ ترجیحی فہرست کے تحت ہی عائشہ نواز ، عظمی کاردار اور ساجدہ یوسف رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں ، تین نشستیں خالی ہونے پر اب پی ٹی آئی کی فہرست میں بتول زین ، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم سر فہرست ہیں ، الیکشن ایکٹ 2017ء کے تحت ان تینوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے ۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی