04:15 pm
قومی اسمبلی میں فنانس بل 2022-23 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

قومی اسمبلی میں فنانس بل 2022-23 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا

04:15 pm

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) قومی اسمبلی میں تنخواہ دارطبقے کے لیے نئی ٹیکس شرح کی ترامیم سمیت فنانس بل 2022-23 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہو ا جس میں فنانس بل 2022-23 کی شق وار منظوری لی گئی ۔ اسعد محمود نے اظہار 
خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو سے تین ماہ مشکل ہیں ، حالات پر قابو پا لیا جائے گا ، موجودہ حالات میں بہتر بجٹ پیش کیا گیا۔فنانس بل کے مطابق غربت کے خاتمے کیلئے زیادہ آمدن والے افراد پر ٹیکس لگے گا، 15 کروڑ روپے تک سالانہ آمدن پر ٹیکس لاگو نہیں ہو گا ،سالانہ 15 کروڑروپے سے 20 کروڑ تک آمدن پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا ، سالانہ بیس کروڑ سے 25 کروڑ روپے تک آمدن پر 2 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، سالانہ 25 کروڑ سے 30 کروڑ انکم پر 3 فیصد ٹیکس لیا جائے گا ، 30 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن پر 4 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا ، چھوٹے ریٹیلرز کیلئے بجلی کے بلوں پر نظر ثانی شدہ فکسڈ ٹیکس سکیم متعار ف کروا گئی ہے ، ماہانہ تیس ہزار روپے بجلی کے بل پر تین ہزار روپے فکسڈ ٹیکس دینا ہو گا ، 30 ہزار سے 50 ہزار روپے ماہانہ بجلی کے بل پر پانچ ہزار فکسڈ ٹیکس لگے گا ، 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے ماہانہ بجلی کے بل پر 10 ہزار فکسڈ ٹیکس لاگو ہو گا ، کار ڈیلر ز ، جیولرز سمیت دیگر بڑے ریٹیلرز سے ماہانہ 2 لاکھ فکسڈ ٹیکس لیا جائے گا۔آئندہ مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر ریلیف ختم کردیا گیا، نئی ترامیم کے تحت ماہانہ 50 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا، ماہانہ 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصدکی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا۔اسی طرح ماہانہ ایک سے 2 لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 15 ہزار روپےفکس ٹیکس سالانہ جبکہ ایک لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصدکی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔ماہانہ 2 سے 3لاکھ روپے تنخواہ والوں پر ایک لاکھ 65 ہزار سالانہ جب کہ 2 لاکھ روپے سےاضافی رقم پر 20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 3 سے 5 لاکھ روپے تنخواہ لینے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ جب کہ 3 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا۔نئے بجٹ کے مطابق ماہانہ 5 سے 10لاکھ روپے تنخواہ والوں پر10 لاکھ روپے سالانہ اور 5 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا، ماہانہ 10 لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ تنخواہ لینے والوں پر 29 لاکھ روپےسالانہ جب کہ 10 لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے آئندہ مالی سال میں مرحلہ وار بنیادوں پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں 50 روپے اضافے کی ایوان سے منظوری مانگی، ایوان نے پیٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی ترمیم منظورکرلی۔وزیر مملکت عائشہ غوث نے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر فنانس بل میں تبدیلی نہیں کی گئی، اسی فیصد ترامیم براہ راست ٹیکسوں سے متعلق کی گئی ہیں، ہمارا مقصد امیر پر ٹیکس لگانا اور غریب کو ریلیف دینا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی