05:55 pm
حکومتی اتحاد میں تلخیاں بڑھ گئیں،ایاز صادق ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو منانے کیلئے پہنچے تو کیا ہوا؟ شہباز  حکومت شدید پریشان

حکومتی اتحاد میں تلخیاں بڑھ گئیں،ایاز صادق ایم کیو ایم رکن اسمبلی کو منانے کیلئے پہنچے تو کیا ہوا؟ شہباز حکومت شدید پریشان

05:55 pm

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے ایوان میں اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما
صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے بھیجا ہے لیکن حکومتی اتحاد مین شامل ہونے کے بعد ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے ایوان میں اجلاس بائیکاٹ کا اعلان کیا تو وفاقی وزیر ایازصادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی ایم کیو ایم ارکین کو منانے گئے تاہم ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ایاز صادق کا ہاتھ جھٹک دیا اور کہا کہ ہم نے آپ کا ساتھ دینے کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے ، ہمیں اپوزیشن کی نشستوں پر آنے میں وقت نہیں لگے گا۔ دوسری طرف صوبہ سندھ میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی وجہ سے حکومتی اتحاد میں گلے شکوے شروع ہوگئے اور جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی شکایت کردی ، جے یو آئی کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے کیوں کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی اور ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گا، اس حوالے سے جے یو آئی سندھ کی قیادت نے اپنی شکایت مولانا فضل الرحمٰن تک پہنچا دی ہے۔ ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے معاہدے کے باوجود پیپلزپارٹی نے میئر کراچی اپنی جماعت سے بنانے کا دعویٰ کردیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا کیوں کہ کراچی میں دیگر جماعتوں کے ووٹ گر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ووٹ بڑھ رہے ہیں ، کراچی میں بے شمار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ، سندھ حکومت کام نہیں کررہی ہوتی تو الیکشن میں نتائج سامنے نہیں آتے۔

تازہ ترین خبریں

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے