06:56 pm
سابق صدر پرویز مشرف کی پاکستان منتقلی کی خبریں،اس وقت وہ کہاں زیرعلاج ہیں ،بڑادعویٰ کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کیا سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو پاکستان پہنچادیا گیا؟خبریں گردش کررہی ہیں کہ پرویز مشرف کو تین دن قبل دبئی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف راولپنڈی کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کی وجہ
سے اسپتال کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اگر وہ پاکستان آنا چاہیں تو حکومت انہیں سہولت فراہم کرے گی۔چند روز قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو وطن واپس لانے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، مشرف کو سزا ہوئی تھی، وہ واپس آئیں اور عدالت ان کے معاملے کو دیکھے۔اس سے قبل پرویز مشرف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے اہلخانہ کی جانب سے ایک پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے سابق صدر کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی تصدیق کی تھی۔اہلخانہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سرکاری اور غیرسرکاری ذرائع کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے، ہم اس کوشش پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی سے متعلق سینیٹ میں بھی بحث کی گئی، جس میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشرف کو قانون کے مطابق سزا دینے جبکہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وطن واپسی کی حمایت کی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر، سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب پرویز مشرف یہاں تھے تو میں نے کہہ دیا تھا میں نے مشرف کو معاف کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف آنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا پاکستان اور گھر ہے، ان کے ملک واپس آنے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کی میت لینے اہلخانہ اسپتال پہنچ گئے

نسیم شاہ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ ترجمان پی سی بی کی جانب سے اہم اطلاعات آگئیں

۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

۔۔۔ملکہ برطانیہ کے پاس ہر وقت موجود رہنے والے اس بیگ کے اصل مقاصد سامنے آتے ہی سب نے اپنی زبان دانتوں تلےداب لی