11:22 pm
پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

پرچی چیئرمین کومقبولیت کازعم ہے تو۔۔۔مراد سعید نے بلاول بھٹو کو انکی مرضی کے حلقے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا

11:22 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین کو اپنی مقبولیت کا زعم ہے تو میں اس کی مرضی کے میدان میں مقابلے کیلیے تیار ہوں۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیر خارجہ اور پی
پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے قومی اسمبلی اجلاس میں بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ وزیرخارجہ کی تقریر ہر لحاظ سے شرمناک اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاس ہے، پرچی چیئرمین کو مقبولیت کازعم ہے تو اسکی مرضی کے میدان میں مقابلے کو تیار ہوں۔مراد سعید نے کہا کہ بیرونی آقاؤں کی گود میں بیٹھنے والی کٹھ پتلی جماعت انتخابی میدان میں کیا خاک مقابلہ کریگی، بلاول کو دھاندلی کرنیوالے تک پہنچنے میں دلچسپی ہے تو اپنے والد کی طرف رجوع کریں، پرچی چیئرمین کے کرپٹ والد نے نواز شریف اور مولانا کے ساتھ مل کراخلاقیات کا جنازہ نکالا۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین کی جماعت نے ہمیشہ سرکاری مشینری سے اقتدار کا راستہ بنایا لیکن جب بھی عوام کو آزادانہ انتخاب کا موقع ملا انہوں نے کرپٹ جماعت کو سر سے اتار پھینکا، سندھ پر یہ ٹولہ طاقت، دولت اور دھونس کے ذریعے قابض ہے اور صوبے میں بلدیاتی انتخاب کے پہلےمرحلے میں دولت اور غنڈہ گردی کا عملی مظاہرہ قوم نے دیکھا۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی وصیت پر سیاست میں آنیوالے کی وجہ سے پاکستان عالمی تنہائی کا شکار ہورہا ہے، ان میں رتی بھر بھی غیرت ہوتی تو اسمبلی میں سیاہ کرتوتوں پر اترانے کے بجائے قوم سے معافی مانگتا، وقت قریب ہے انشا اللہ قوم چوروں کے کنسورشیم کی سیاست ایک ہی وقت میں دفن کرےگی اور 2 جولائی کو تباہی کیخلاف قومی ردعمل میں اسے اپنا چہرہ دیکھنے میں سہولت ہوگی۔مراد سعید نے کہا کہ مداخلت کاروں کی آشیرباد سے ضمیروں کی منڈی سجا ئی گئی، سازش کرنے والے ہمیشہ چور دروازوں کی کھوج میں رہیں گے لیکن عمران خان سازشوں اور مداخلت کے انہی سلسلوں کیخلاف میدان میں ہیں، جس دن شفاف الیکشن منعقد ہوئے سندھ ان بھیڑیوں کے شکنجے سے نکل جائیگا، چوروں کومہنگائی کی صورت میں عوام سے غلامی کی قیمت وصولی کی مزیداجازت نہیں دینگے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا