04:39 pm
’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘  عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ عمران خان کو کارکن نے یہ بات کہی تو انہوں نے کیا جواب دیا؟ دلچسپ خبر

04:39 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں ’تاریخ‘ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ابھی ٹینکوں کے آگے لیٹنے کی ضرورت نہیں ۔   ورکرز کنونشن سے دوران خطاب ایک موقع پر ایک کارکن نے بلند آواز
میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے کہا کہ ’خان صاحب ہم ٹینکوں کے آگے بھی لیٹ جائیں گے، آپ حکم کریں‘ جس پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے اس وقت ہمیں اپنی قوم کی خواتین اور نوجوانوں کی ضرورت ہے‘۔انہوں نے کہا کہ 30 برس سے چوری کرنے والوں کو ہمارے اوپر مسلط کردیا گیا اور جس نے مسلط کیا وہ انہیں ہمارے حق میں اچھے فیصلے کرنے کے لیے نہیں لائے بلکہ ہمیں اپنی غلامی کے لیے لے کر آئے ہیں۔عمران خان نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو ماتحت کرنے کے بعد نیب ترامیم کر کے 1100 ارب روپے ختم کردیے، موجودہ حکومت نے اقتدار پر اپنے پنجے گاڑھنے کے ساتھ ہی کرپشن کے کیسز اور نیب ختم کیا۔انہوں نے کہا کہ اب صورتحال یہ ہے کہ ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، ہر طرف اشیا کی قیمتیں غیرمعمولی بڑھ گئی ہیں اور معیشت زمین بوس ہے اور ابھی اور مہنگائی ہوگی۔سابق وزیر اعظم نے سوال اٹھایا کہ ’کیا وجہ تھی کہ ہماری حکومت کو گرا کر آزمودہ چوروں کو بٹھایا اور آج لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کر پائے گا اور ڈیفالٹ ہوجائے گا، موجودہ حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پیر پڑے ہوئے ہیں اور ان کی ایما پر مہنگائی کے لیے حامی بھر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اور دیگر کارکن لوگوں کے دروازوں پر جا کر دستخط دیں اور انہیں بتائیں کہ ہمارے لیے گھروں سے نکلنا کتنا اہم ہے، لوگوں کو آگاہ کریں کہ یہ ذمہ داری صرف عمران خان کی نہیں بلکہ پوری قوم کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا