08:50 pm
ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

08:50 pm


اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ، نئے الیکشن کیلئے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا ، امیدہے آج رات 12بجے ہمارے لیے بھی
عدالت کوکھولی جائے گی، فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی اور ق لیگی رہنماؤں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کررہے تھے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جس پرایزئیڈنگ آفیسر کی وجہ سے جگ ہنسائی ہوئی اسی کو دوبارہ لگا دیا گیا، کچھ فیصلے کل تک چھوڑے ہیں کل جب مشاورت ہوجائے گی تو پھر آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے،چیلنج کررہے ہیں کہ ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے ہیں الیکشن جیت کر دکھاؤ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 5 ارکان کو نوٹیفائی کرنے کا عدالتی حکم کی کاپی نہیں مل رہی، الیکشن کمیشن ارکان کو نوٹیفائی کرنے کیلئے عدالتی حکم کی کاپی مانگ رہا ہے۔پی ٹی آئی رہنماء بشارت راجہ نے کہا کہ عدالت نے حمزہ شہباز کے 16اپریل کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا ہے، جب الیکشن کالعدم قرار دیا ہے تو پھرحمزہ وزیراعلیٰ کیسے رہ سکتا ہے، اسی طرح 16اپریل سے لے کر کل 31جون تک تمام فیصلوں کو قانونی کردیا گیا ہے، ہماری پانچ سیٹیں ایسی ہیں جن کا ابھی نوٹیفکیشن ہونا ہے، لیکن ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، لیکن آج کے فیصلے کی آج ہی کاپی بھی جاری کردی گئی، لیکن پانچ لوگوں کا نوٹیفکیشن تاحال نہیں دیا گیا، 17جولائی کو الیکشن کا شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے، جب شیڈول کا اعلان ہوجائے تو پھر کسی حلقے میں پٹواری تک کی ٹرانسفر بھی نہیں کرسکتے، لیکن یہاں ووٹ کا حق ختم کیا جارہا ہے، 6لوگ ملک سے باہر ہیں، لیکن نئے الیکشن کیلئے 24گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا ہے۔ یہ سارا عمل شفاف نہیں ہے، ہم پارٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔ ہم امید رکھتے ہیں اگر عدالت رات 12بجے ہمارے خلاف کاروائی کرسکتی تھی تو آج رات 12بجے ہمارے لیے بھی عدالت کوکھولی جائے گی۔ پی ٹی آئی رہنماء میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ہم پٹیشنر ہیں لیکن ہماری پٹیشن پر فیصلہ دیاکہ چوبیس گھنٹے میں الیکشن کرایا جائے، عدالت نے حمزہ شہبازکے الیکشن کو غیرقانونی قرار دیا ، ہم سپریم کورٹ جا رہے ہیں وہاں اس فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی سےپریشان شہریو ں کو مزیدبارشوں کی نوید سنا دی

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنیکی منظوری،ماہانہ کتنے پیسے ملیں گے ،غریبوں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

ارب پتی تاجرکی نئی سستی ایئر لائن نے سروس کا آغاز کر دیا

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

دلہن کے لباس میں اس پیاری بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ 99 فیصد چاہنے والے بھی اس معصوم بچی کو پہچان نہیں سکیں گے

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاملکی حالات کے متعلق بڑادعویٰ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

پیپلزپارٹی کا فواد چودھری کے الزامات پر ردعمل ، بڑا چیلنج دیدیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

حکومت پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات کیوں اٹھارہی ہے ،فواد چوہدری نے وجہ بتادی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

کامن ویلتھ گیمز، کس ملک کے 9 ایتھلیٹ اور منیجر روپوش ہوگئے ،کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا

عمران خان توشہ خانہ سےکچھ تحائف مفت میں بھی لےگئے تھے، الیکشن کمیشن میں دائر ریفرنس میںبڑا دعویٰ کردیاگیا