06:35 pm
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ نیا پے اسکیل جاری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ نیا پے اسکیل جاری

06:35 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے سرکاری ملازمین کے نئے پے اسکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، نئے پے اسکیل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو ں گے۔
نئے پے اسکیل 2017 کی طرح کے پے اسکیل کی جگہ رائج ہوں گے ، نئے پے اسکیل کے بعد پانچوں ایڈہاک ریلیف ضم ہو جائیں گے ، ایڈ ہاک ریلیف 2016سے 2021 کے درمیان دیے گئے۔ گریڈ ایک کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13550 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 17830روپے سے بڑھ کر 26450روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔ . گریڈ 2 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9130 روپے سے بڑھ کر13829 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 19210 روپے سے بڑھ کر 28520 روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔ نئے پے اسکیل کے مطابق گریڈ 3 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9610 روپے سے بڑھ کر14260 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 21310 روپے سے بڑھ کر 31660روپے ، گریڈ 4 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 9900 روپے سے بڑھ کر14690 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ23100 روپے سے بڑھ کر 34490 روپے ماہانہ ہوگئی۔ اسی طرح گریڈ 5 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15230 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 37730 روپے ، گریڈ 6 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 15 ہزار 230 روپے اور زیادہ سے زیادہ 37 ہزار 730 روپے ماہانہ کردی گئی۔ گریڈ 7 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 310روپے اور زیادہ سے زیادہ 43 ہزار 610 روپے ، گریڈ 8 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 890روپے اور زیادہ سے زیادہ 46 ہزار 890 روپے ماہانہ ہوگئی جب کہ گریڈ 9 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 470روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 50 ہزار 170 روپے ماہانہ کردی۔ گریڈ 10 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 50روپے اور زیادہ سے زیادہ 53 ہزار 750 روپے ، گریڈ 11 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 650روپے اور زیادہ سے زیادہ 57 ہزار 950 روپے ماہانہ ہوگئی ہے۔ نئے پے اسکیلز کے مطابق گریڈ 16 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 18 ہزار 910 روپے سے بڑھ کر28 ہزار 70 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ64 ہزار 510 روپے سے بڑھ کر 95 ہزار 870 روپے، گریڈ 17 کے ملازمین کی کم از کم تنخواہ 30 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر 45 ہزار ستر روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 76 ہزار 370 روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 13 ہزار 470 روپے ماہانہ کردی ہے۔ گریڈ 21 کی تنخواہ کم از کم 1 لاکھ 13 ہزار 790 اور زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ 17 ہزار 670 جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 122190اور زیادہ سے زیادہ 244130 روپے ہوگی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر