02:33 pm
صرف ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثنااللہ کا اعتراف

صرف ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، رانا ثنااللہ کا اعتراف

02:33 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا اور ہمیں ان کے ساتھ ہر قیمت پر معاہدہ کرنا تھا، اب آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر کی خیریت دریافت کی اور ان پر حملہ کرنے والے ملزمان کی
گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں کو ’معلوم‘ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کوپورا تعاون دیں گے، تنقید پر تشدد کا خود نشانہ بن چکے ہیں، ایسے واقعات کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی بہت کوششیں کیں، یہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی ہے، موجودہ صورتحال میں نئے انتخابات کا بھی سوچا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تاخیر سے معاہدہ کیا، ہمیں آئی ایم ایف کے ساتھ ہر قیمت پرمعاہدہ کرنا تھا، اب ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں، آئی ایم ایف ملک کو تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، ،ملک دیوالیہ ہو گیا تو ملک میں افراتفری پھیلے گی۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ملک نے ماضی میں ڈیڑھ سو ارب ڈالر کا نقصان اٹھایا، ملکی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کا حل سیاسی اتفاق رائے میں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ایک جگہ سرجوڑ کر بیٹھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک فرد واحد انتشارپھیلانے پر تلا ہوا ہے، تکبر اور غرور انسانوں کو تباہ کرتا ہے، عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، عمران خان کہتے ہیں وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے اورلوگوں کوگالیاں دیتے ہیں، یہ کہتے ہیں فلاں کو نہیں چھوڑوں گا ، ایک انسان کی اوقات کیا ہے ؟ اس قسم کی گفتگو قوم کو نقصان پہنچاتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے سب کو مل بیٹھنا ہوگا، اگر یہ کچھ کرسکتے تو چار سال میں کرچکے ہوتے، اس نے فرح گوگی اور احسن گجر کی تقدیر بدلی ہے، فرح گوگی کے سوال پر اب یہ جواب نہیں دیتے، قوم ان کا ساتھ دے گی جو ملک کو اتفاق رائے کے ساتھ آگے لے جارہے ہیں، یہ لوگ لانگ مارچ اور جلسوں کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بے نظیر کی جائیداد بھی بچوں کو دے دی ۔۔ آصف علی زرداری نے کون سی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا؟

بے نظیر کی جائیداد بھی بچوں کو دے دی ۔۔ آصف علی زرداری نے کون سی بڑی خواہش کا اظہار کر دیا؟

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

روز کپڑے بھی بدلواتے اور... پورا خاندان کیا سمجھ کر ڈیڑھ سال تک لاش کے ساتھ رہتا رہا، چونکا دینے والا انکشاف

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

اللہ انہیں زندگی دے ۔۔ اقرارالحسن کو اچانک ایسا کیا ہوگیا کہ ہسپتال میں داخل ہوگئے؟ مداح پریشان

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

بے روزگار خاتون کی نوکری کے لیے انوکھی درخواست کہ نائک جیسی بڑی کمپنی فوراً نوکری دینے مجبور ہوگئی

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔شہباز گل کا ردِ عمل بھی منظر عام پرآ گیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

عمران خان آڈیو لیکس معاملہ ۔۔۔سیاسی ماہرین نے عمران خان کو آنیوالےحالات سے بچنے کیلئےبڑا مشورہ دے ڈالا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

پاکستان اور انگلینڈ کا پانچواں ٹی 20 میچ خطرے میں پڑگیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

نسیم شاہ کرکٹ کے میدان میں جلوے دکھا پائیں گے یا نہیں ۔۔۔؟پی بی سی کی جانب سے فیصلہ سنا دیا گیا

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

بڑی خبر۔۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس۔۔۔ اہم پیش رفت سامنے آ گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

پنجاب ایک با رپھر فرح گوگی کے ہاتھوں میں۔۔۔ براہ راست مداخلت شروع کر دی گئی

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

چیئر مین سینٹ نے شیری رحمان کو بڑا خطاب دے دیا۔۔۔ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے  بڑا انکشاف کر دیا

وزیر خزانہ کے طور پر سرکارسے کچھ بھی نہیں لیا،تنخواہ بھی نہیں۔۔۔مفتاح اسماعیل نے بڑا انکشاف کر دیا

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟

اب ہم نے صرف یہ کھیلنا ہے کہ ۔۔۔!!!عمران خان کی دھماکے دار آڈیو لیک سامنے آ گئی ۔۔۔کیا کیاتہلکہ خیز انکشافات ہوئے ؟