11:08 pm
بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ہیڈ کو غداری کے بیانیے کی ٹرینڈنگ کی ہدایات

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ہیڈ کو غداری کے بیانیے کی ٹرینڈنگ کی ہدایات

11:08 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی، جس سے معلوم ہوا کہ اپنے مخالفین کے خلاف پی ٹی آئی کے غداری کے بیانیے کے پیچھے بشریٰ بی بی کا ہاتھ ہے۔اس مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ہی غداری کا بیانیہ بنانے
کی ہدایت کی، جبکہ بشریٰ بی بی نے یہ بھی ہدایت کی کہ فرح گوگی کیس غداری کے بیانیے میں گڈمڈ کردی جائے۔مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی تحریک انصاف سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کو ہدایات جاری کرتی سنی جاسکتی ہیں جبکہ وہ یہ بھی ہدایت کر رہی ہیں کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں ان کے خلاف کیسی مہم چلائی جائے۔اس آڈیو میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈ کو ہدایات دیتی ہوئی سنی جاسکتی ہیں۔ اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بشریٰ بی بی ارسلان خالد نامی اس شخص سے پوچھتی ہیں کہ آپ لوگ سوشل میڈیا پر ایکٹیو کیوں نہیں ہیں؟ خان صاحب نے آپ سے غداری کا ہیش ٹیگ استعمال کرنے کا کہا تھا۔جب یہ شخص وجہ بتانے کی کوشش کرنے لگتا ہے تو بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ "اچھا میری بات سنیں، یہ علیم خان جیسے جتنے بھی لوگ ہیں جو میرے اور خان صاحب کے بارے میں بولتے، انہوں نے آگے اس سے بھی زیادہ گند ڈالنا ہے، میرے ساتھ موجود اس بچی فرح کے بارے میں۔"سابق خاتون اول ہدایت دیتی ہیں کہ آپ نے اس کا کوئی ایشو نہیں بنانا ہے، آپ کو ان سب چیزوں کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے، کیونکہ علیم خان اور دیگر لوگ بولیں گے یہ سب کو منصوبہ بندی کے تحت ہے۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ آپ کو سوشل میڈیا پر اس لیٹر کو اٹھانا ہے کہ ہمیں پتہ ہے کہ وہ لیٹر صحیح ہے اور ہمیں پتہ ہے کہ یہ سب غداری کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں اور غداروں کے ساتھ مل گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آپ کو آج روس کا معاملہ اٹھانا ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ غداری ہورہی ہے اور یہ ان کا بیان سامنے آیا ہے۔ بشریٰ بی بی نے آڈیو میں کہا کہ میرے اور فرح کے بارے میں انہوں نے خوب گند اڑانا ہے اور اس معاملے کو بھی لنک کردینا کہ کون غدار یہ معاملہ اٹھا رہا ہے۔ سابق خاتون اول نے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ کو بتایا کہ یہ لوگ فرح گوگی کو پکڑنا چاہ رہے ہیں، کیونکہ انہیں سمجھ نہیں آرہی تھی کہ خان صاحب جو ہر چیز سے نکل رہے ہیں، انہیں یہ چیزیں پتہ کیسے ہوتی ہیں؟ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہ نما کہتے رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ ذرائع بتاتے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی کے انتخاب کے پیچھے بھی بشریٰ بی بی کا ہاتھ تھا اس کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین اور ذلفی بخاری کو ہٹانے کے پیچھے بھی بشریٰ کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان