11:06 am
ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

ضمنی الیکشن میںن لیگ کو بڑی حمایت مل گئی بڑی مذہبی جماعت نے مکمل سپورٹ کی یقین دانی کرا دی

11:06 am

لاہور (نیوزڈیسک)  مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نےسپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ سود کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیلوں کو مسترد کر دے ،سودی نظام اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف اعلان جنگ ہے ،  وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے والے بینک ہوش کے ناخن لیں اور اپیل واپس لیں
ورنہ عوام کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس امرکا اظہار انہوں نے مرکز راوی روڈ میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جمعیت اہل حدیث پاکستان پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی نظام کو مغربی اصولوں پر نہیں بلکہ اسلامی اصولوں پر استوار دیکھنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے دستور پاکستان نے سود سے پاک معیشت کو پاکستان کی معاشی منزل قرار دیتے ہوئے حکومت کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ قومی معیشت کو جلد از جلد سودی اصول و قوانین سے نجات دلائے۔ ملک کو سودی نظام کی لعنت و نحوست سے پاک کرنے کا مرحلہ وار آغاز کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی غلامی سے نکلے بغیر پاکستان مسائل کی دلدل سے باہر نہیں نکل سکتا۔ مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے روڈ میپ دے۔ ماضی کی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدے کر کے ملک و قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔موجودہ حکومت بھی مجبورا آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے اسے کوئی آئیڈیل صورتحال نہیں قرار دیا جاسکتا ۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اُمید واروں کی حمایت کر رہے ہیں ۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، مولانا علی محمد ابو تراب، قاری صہیب میر محمدی، علامہ شفیق خاں پسروری، چوہدری کاشف نواز رندھاوا، ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، چوہدری یٰسین ظفر، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، حافظ عامر نجیب، قاری عتیق الرحمن شاہ، مولانا عثمان سلیمان، حاجی نواز مغل ، حافظ فیصل افضل شیخ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں عام انتخابات میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ناظم اعلیٰ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہم سیاسی میدان میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اجلاس میں مولانا عبدالرشید حجازی اور چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے ضمنی انتخابات میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے مختلف مقامات پرہونے والے حملوں کی مذمت کی گئی اور قرار دیا گیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی ۔

تازہ ترین خبریں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

روپےکے دن گئے، اب صرف ڈیجیٹل کرنسی چلےگی،حکومت کا بڑا اعلان،

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں حیر ن کن تبدیلی،سستاہوایامہنگا۔۔تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

میرے بیٹے پیارے ہیں کیونکہ میں اصلی گھی والی روٹی کھاتی ہوں۔۔ کرینہ کپور نے روٹی پر گھی لگا کر کھانے کے کون سے حیرت انگیز فائدے بتائے؟

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

ایک وقت میں 60 روٹیاں کھالیتا ہوں ۔۔ جانیں اس شخص کے زیادہ کھانا کھانے کی وجہ سے بہنیں اسے اپنے گھر نہیں بلاتیں

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

عام انتخابات،الیکشن کمیشن کےلیے کتنے ارب روپے کی گرانٹ منظور ہوگئی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

علاقے میں مسجد بنوائی، ابو کے اسکول میں ہی پڑھائی کی ۔۔ آرمی چیف عاصم منیر کا چھوٹا سا گھر کیسا دکھتا ہے؟

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف پاکستانی اداکارہ کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سے مبارکبادوں کاسلسلہ جاری

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

معروف بھارتی ہدایتکار کا بالی وُڈ سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

تصویر میں سے اپنا پسندیدہ کیک منتخب کرکے اپنی شخصیت سے متعلق اہم راز جانیں

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

گاڑی پر انجیکشن اور گولیاں سجا کر بارات لے جائیں گے۔۔ ڈاکٹر دولہا کی عجیب و غریب کار ! ویڈیو وائرل

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

کمان کی تبدیلی لیکن اس وقت سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کہاں تھے؟

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

ان کی پوری فیملی عجیب حرکتیں کرتی ہے ۔۔ جویریہ سعود کی بیٹی جنت کی بھنویں چھیدوانے کی ویڈیو پر صارفین غصہ ہوگئے

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘

’گورنرراج لگ سکتا ہے نہ ہی تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے‘