05:18 pm
شہباز حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا، بی این پی نے بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

شہباز حکومت کو ایک اور بڑا جھٹکا، بی این پی نے بھی حکومت چھوڑنے کی دھمکی دیدی

05:18 pm

کوئٹہ(نیوزڈیسک)بی این پی رہنما اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لائیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما
اور وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں حکومت پر واضح کردیا ہے کہ ہم کسی صورت بلوچستان کے ایشوز سے دستبردار نہیں ہوں گے اور اب قومی اسمبلی میں لاپتہ افراد پر بل لے کر آئیں گے اور پھر دیکھیں گے کہ کون ہمارے ساتھ ہے اور کون نہیں ہے، جبری گمشدگی کے اس بل کی حمایت نہ کی گئی تو پھر ہم اپنے ہر فیصلے میں آزاد ہونگے۔ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ ہم نے سودا نہیں کرنا، ہمیں ان مراعات اور وزارتوں سےمحبت نہیں ہے، وزارتیں پہلے بھی ہمارے لیے اہم نہیں تھیں، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لاپتا افراد کے معاملے سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹنا ہے، اگر بل پاس نہیں ہوتا تو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور سینٹرل کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ حکومت میں رہنا ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا کہ ہمارے ایشوز حل کریں لیکن ایسا نہیں ہوا، پی ٹی آئی دور میں جبری گمشدگی کا بل 2 دفعہ اسمبلی میں لائے، بل کی حمایت نہیں ہوئی تو ہم نے پی ٹی آئی حکومت چھوڑ دی، ہم نے پی ڈی ایم کے طور پر حکومت میں شمولیت اختیار کی، پہلے2 ماہ تو نیب، الیکشن قوانین اور بجٹ میں لگ گئے ہیں، اب بلوچستان پر توجہ دی جائے۔رہنما بی این پی نے مزید کہا کہ سردار اختر مینگل نے وزیراعظم شہباز شریف کو کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں، اختر جان نے کہا کہ وزارتوں کی بجائے ہمارے ایشوز حل کریں، بلوچستان کی عوام کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر