06:13 pm
وزیراعلیٰ پنجاب کا 100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا 100یونٹ استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان

06:13 pm


لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو  مفت بجلی دینےکا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ آج ہمیں
اس ملک کو بچانا ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے، مجبوری کے تحت سخت فیصلے کیے گئے، پیٹرول پرکڑوے فیصلے دل پرپتھر رکھ کرکیے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے 6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم ضرورت مند افراد کو سولر پینل مفت فراہم کریں گے، اجالا پروگرام کے ذریعے ضرورت مندوں کو مفت سولر پینل دیں گے، پنجاب حکومت نے سستی بجلی فراہم کرنے کے لیے 100 ارب روپے رکھے ہیں، اس سے 90 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے جن کوبھی آہستہ آہستہ بوتل میں بند کریں گے، آئی ایم ایف کا پروگرام چلےگا،انٹرنیشنل ڈونر آئیں گے، ہمارے دوست ممالک مدد کریں گے، وقت آئےگاجب معیشت اپنےٹریک پربحال ہوگی، ریلیف سستے آٹے سے شروع ہوا، پھرمفت دوائیں اور اب مفت بجلی دے رہے ہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں نےکمٹمنٹ کی ہےکہ انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، ہم ثبوت پہلے پیش کریں گے، پریس کانفرنس بعد میں کریں گے، قوم ان کو 17 جولائی کو آئینہ ضرور دکھائےگی، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور فرح گوگی کےاربوں کےغبن کاعمران نیازی حساب دیں، 60کروڑ روپےکا پلاٹ حاصل کرنےکے لیے جعلی کمپنی بنائی گئی، عوام کے سامنے ہرکیس کے حقائق آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام تنگ آ چکے ہیں سازش کا بیانیہ سن سن کر، غریب کا جھونپڑا گرادیا اور اپنے بنی گالا محل کو ریگولرائز کرالیا، ہماری نیت ہے پاکستان کو دوبارہ وہیں لائیں جہاں ترقی کاسفر رکا تھا۔


تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا