12:29 pm
تحریک انصاف نے ڈونلڈلو سے معافی مانگی ؟ امریکی محکمہ خارجہ کا جواب بھی آگیا، حقیقت کیا نکلی؟بڑی خبر

تحریک انصاف نے ڈونلڈلو سے معافی مانگی ؟ امریکی محکمہ خارجہ کا جواب بھی آگیا، حقیقت کیا نکلی؟بڑی خبر

12:29 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اوورسیز عبداللہ ریار کے ڈونلڈ لو کے ساتھ مبینہ رابطے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔ میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوور سیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لو سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ ماضی کو بھلائیں اور آگے بڑھیں۔اسی حوالے سےوزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے ہم نے اس سے متعلق تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کی تمام تفصیلات ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ پاکستان میں امریکہ کے خلاف صرف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے۔خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا ہوا تھا۔عمران خان نے امریکی سفارت کار کو پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کیے جا رہے ہیں۔خواجہ آصف کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف عادتاْ جھوٹ بولتے ہیں۔ عمران خان نے امریکہ سے متعلق پالیسی کل جلسے میں بیان کی ہے، تحریک انصاف نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پہلے بھی کہا ہے ماضی قریب کے حادثے کی وجہ سے خواجہ آصف نفسیاتی مریض بن چکے ہیں اور انھیں علاج کی ضرورت ہے۔


تازہ ترین خبریں

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

عظمیٰ بخاری کوبڑا جھٹکا ، عظمیٰ کاردار کو مسلم لیگ ن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان برہم، الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھادیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

شیخ رشید تھانہ سیکرٹریٹ منتقل، گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنےآگیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

الیکشن کمیشن کو دھمکانے کا کیس، فواد چوہدری کی ضمانت منظور

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

خود کش حملہ آور پولیس لائنز میں کیسے داخل ہوا؟حیران کن انکشافات سامنے آگئے

متحدہ عرب امارات  کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنےکی پیشکش

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن، نیب ترامیم کے ذریعے ختم کئے جانیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

ترجمان کی شاہدخاقان عباسی کے استعفے کی خبروں کی تردید

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت  ردعمل سامنے آگیا

گھر پر پولیس کا چھاپہ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کاسخت ردعمل سامنے آگیا