02:51 pm
17جولائی ضمنی الیکشن سے پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

17جولائی ضمنی الیکشن سے پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

02:51 pm

لاہور( نیوزڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ 17 جولائی کو الیکشن ہے جس سے 5-6 دن پہلے اور گندے کھیل کھیلے جائیں گے۔ ضمنی الیکشن کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات سے کچھ دن قبل بہت گندے کھیل کھیلے جائیں گے کیونکہ کسی نے ہر حالت میں الیکشن کو چرانا ہے۔کیونکہ انہی انتخابات پر اگلے
6 سال گزارنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی 17 جولائی کے ضمنی الیکشن جیت گئی تو حکومت گئی لہذا انتخابات سے کچھ دن پہلے ہی گندا کھیل شروع کر دیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ حکومت آتے ہی مہنگائی بڑھ گئی، اتنی تیزی سے دنیا میں کہیں مہنگائی نہیں بڑھی۔نیب ترامیم کرکے اپنے کیسز میں مکمل تبدیلی کر دی گئی، لوٹوں سے ووٹ لیے گئے۔۔واضح رہے کہ پنجاب کے متعدد حلقوں میں 17 جولائی کو ضمنی انتخابات کا میدان سجے گا، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی ضمنی الیکشن میں ایک دوسرے کو شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز بھی لاہور کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع میں انتخابی حلقوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ چیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی ٹھان لی، جبکہ عمران خان نے ایک بار پر پھر عوامی رابطہ مہم بڑھانے اور ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے سرگرم ہوگئے۔عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری کردیاگیا جس کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان عمران خان 16 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے،7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہونگے،اسی طرح 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔شیڈول کے مطابق11 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273 اور بہاولنگر پی پی 237 میں خطاب کریں گے۔ جبہ 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90 اور لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127 اور فیصل آباد پی پی 97 میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے، جبکہ 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا