05:50 pm
سا ئفر بکواس، عمران خط کو سیاسی سا کھ بچانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں : امریکی سفیر

سا ئفر بکواس، عمران خط کو سیاسی سا کھ بچانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں : امریکی سفیر

05:50 pm


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ ارمن بلوم  نے سائفر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا  ہے یہ بکواس ) Rubbish ( ہے اور خط کو سابق وزیراعظم عمران خان سیاسی طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ادوار میں پیدا ہونے
والی تلخیوں کو کم کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حالات کوسازگار بنانا ہے۔ جبکہ بطور امریکی سفیر پاکستان کو سنگین انرجی اور معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنا اولین ترجیح ہے۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی میرے لئے باعث اعزاز ہے۔ اپنی تعیناتی کے دوران پہلا ہدف امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغٖ دینا اور مزید مستحکم کرنا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ گذشتہ سال پاکستانی برآمدات نے پہلی دفعہ 5 ارب ڈالر سے تجاوز کیا تھا۔ پاکستان کا امریکہ کے لیے تجارتی برآمدات کا بڑھتا ہوا رجحان رواں برس جولائی سے مئی تک 6.16ارب ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ مالی سال امریکہ سے پاکستان کے لئے درآمدات 2.4 ارب ڈالر رہیں۔ جولائی سے مئی 2022 کے عرصے میں درآمدات2.72 ارب تک بڑھ گئیں۔ امریکی سفیر نے سائفر کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے سائفر کو سیا سی طور پر استعمال کیا۔ میری نظر میں سائفر کا معاملہ بکواس (Rubbsih) ہے جس کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد دیکھا کہ ان کے پاس آئندہ جنرل الیکشن کی مہم چلانے کیلئے کچھ نہیں ہے تو انہوں نے سائفر کا معاملہ اٹھایا اور اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ ادوار میں پیدا ہونے والی تلخیوں کو کم کر کے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سازگار حالات پیدا کرنا بھی میرے اہداف میں شامل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان اس وقت انرجی سیکٹر اور معاشی طور پر تاریخ کے سنگین بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ بطور امریکی سفیر میری اولین ترجیح ہو گی کہ پاکستان کو ان بحرانوں پر قابو پانے میں امریکی سپورٹ کیلئے کردار ادا کروں تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط و مستحکم ملک کے طور پر دنیا میں جانا جائے۔ پاکستان میں امریکہ نے یو ایس ایڈ کے ذریعے توانائی کے متعدد پراجیکٹس مکمل کیے ہیں اور بہت سارے پراجیکٹس پر ابھی کام جاری ہے۔ افغانستان کے متعلق سوال کے جواب میں امر یکی سفیر نے کہا کہ امریکہ افغان شہریوں کی انسانی بنیادوں پر امداد جاری رکھے گا جبکہ امریکی حکومت افغانستان میں یو ایس ایڈ کے تحت متعدد پروگرام شروع کیے ہوئے ہیں اور زلزلہ سے متاثرہ افغان شہریوں اور خاندانوں کیلئے یو ایس ایڈ کے ذریعے انسانی بنیادوں پر امداد کریں گے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران میڈیا سمیت کاروباری شخصیات سے روابط مزید بڑھائیں گے تاکہ لوگوں سے لوگوں تک رسائی کو ممکن بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اپنے کیرئیر کا آغاز سویلین کوڈائریکٹر، امریکی ایمبیسی کویت بغداد میں ملٹی نیشنل فورس سٹرٹیجک انگیجمنٹ سیل کے سیاسی قونصلر، بطور اسرائیل ڈیسک آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر و قائم مقام ڈائریکٹرآف اسرائیل آفس اور فلسطین افئیرز جیسی اہم ذمہ داریاں سر انجام دینے سے کیا۔ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ ارمن بلوم نے مشی گن یونیورسٹی سے بی اے اور جے ڈی کی تعلیم حاصل کی جبکہ وہ عربی بھی بول سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا