07:12 pm
نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ،آصف زرداری کوکیا فائدہ ہو گا؟ بڑی خبر

نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ،آصف زرداری کوکیا فائدہ ہو گا؟ بڑی خبر

07:12 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مجوزہ نیب قانون میں جرم کی تعریف تبدیل ہوگئی ہے، وہ جرم اور کرپشن نیب کے دائرہ کار میں آئیں گے جو 50 کروڑ سے زیادہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیب قانون میں متعدد ترامیم کی ہیں، جن کے نفاذ کے بعد صدر مملکت احتساب عدالت کے ججز تعینات نہیں کر سکیں گے، صدر مملکت سے ججز کی تعیناتی کا
اختیار ختم کر کے وفاقی حکومت کو دے دیا گیا۔نیب قانون میں ترامیم کابینہ سے منظوری کے بعد اب منظوری کے لیے صدر کے پاس بجھوائے جائیں گے، صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں اگلے ہفتے جوائنٹ سیشن بلایا جائے گا۔مجوزہ ترامیم کے مطابق اب اگر کوئی مجرم کسی جرم کا مرتکب پایا جائے، تو اس پر اب کوئی مالی جرمانہ نہیں ہوگا، اس سے قبل کسی کو جتنی کرپشن کا مرتکب پایا جاتا، تو کم از کم اتنا جرمانہ ادا کرنا ضروری تھا۔کوئی شخص جس علاقے کی عدالتی حدود میں ملزم پایا جائے، اسے اسی صوبے کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس ترمیم کا بڑا فائدہ سابق صدر آصف علی زرداری کو ہوگا، اس کی باقاعدہ منظوری کے بعد آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور، مراد علی شاہ اور درجنوں دیگر افسران کے کیسز سندھ منتقل ہو جائیں گے۔اب نیب کسی جرم سے متعلقہ شخص کو ہی طلب کر سکے گا، اس سے پہلے نیب کسی بھی شخص کو کسی بھی کیس سے متعلق طلب کر سکتا تھا۔پہلے کوئی بھی شخص اگر مطلوبہ معلومات دینے میں ناکام رہتا، تو اسے 5 سال قید بامشقت سزا دی جاتی، اب ترمیم یہ کی گئی ہے کہ یہ سزا اب اس فرد کو دی جائے گی جس پر 20 لاکھ سے زائد رقم کی منتقلی کا الزام ہوگا۔اس ترمیم سے کئی بڑے تاجروں اور سیاست دانوں کے نوکر مستفید ہوں گے جن پر 10 سے 15 لاکھ روپے مختلف طریقوں سے ملک سے باہر بھجوانے کا الزام ہوتا ہے۔کسی ایک شخص کی پلی بارگین سے اس کیس کے دوسرے افراد پر اثر نہیں پڑے گا، اب چیئرمین نیب کو ریفرنس فائل کرنے سے پہلے تمام حقائق کو مدنظر رکھ کر پراسیکیوٹر جنرل کے ساتھ مشاورت کے بعد کسی بھی کیس کو جزوی یا کلی طور پر ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔اس دوران اگر کسی عدالت میں کیس چل رہا ہے تو اسی طریقے سے وہ اس کیس کو ختم کرنے کا بھی کہہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا