07:15 pm
ملک کی خاطر خاموش ہوں، مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا، سابق وزیراعظم پھٹ پڑے

ملک کی خاطر خاموش ہوں، مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا، سابق وزیراعظم پھٹ پڑے

07:15 pm


 اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ پوری سازش کس طرح ہوئی ہے لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے میں چپ رہتا ہوں لیکن مجبور کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا۔نجی ٹی وی اے آر وائی
نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ پوری سازش کس طرح ہوئی، اس سازش میں کون کون سے کردار مجبور ہیں، ملک کو نقصان نہ پہنچے اس لیے میں چپ رہتا ہوں لیکن اگر ہراساں اور خوفزدہ کیا گیا تو چپ نہیں رہوں گا اور قوم کو سب کچھ بتانے پر مجبور ہوجاؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ مجھ سمیت ساری قیادت پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے ہیں، مقدمات اس لیے درج کیے جا رہے ہیں کہ ہم خاموش رہیں، میں نے ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے جس میں ہے کہ کس نے سازش میں کیا کیا کردار ادا کیا یہ ویڈیو محفوظ مقام پر ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ سامنے آجائے گی۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 2 ماہ میں فیصلہ نہ ہوسکا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوسکتا یا نہیں، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہر جگہ سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ انہیں جتوانے کیلیے انتظامیہ ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، اندرون سندھ میں جس طرح الیکشن ہوئے سب کے سامنے ہیں، وہاں جاکر معلوم کریں کس طرح پولیس استعمال کی گئی، میرا پیغام ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں گھروں سے باہر نکل کر ووٹ دیں، ہم نے انہیں ان کی دھاندلی کے باوجود ہرانا ہے، ساری قوم کو فاشسٹ ہتھکنڈو ں کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہماری پوری تاریخ پرامن احتجاج کی ہے، لیکن 25 مئی کو بربریت کی گئی، گولیاں برسائی گئیں، عدلیہ سے احترام سے پوچھتا ہوں کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے ہیں؟ یہ ڈرانے اور دھمکانے کا سارا فاشسٹ طریقہ چوروں کو مسلط کرنے کے لیے ہے، لیکن ساری قوم کو کہنا چاہتا ہوں ہر دور میں یزید آتے ہیں تمام اداروں سے درخواست ہے کہ یہ ایک فیصلہ کن وقت ہے، خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو یہ ملک کے ساتھ بہت برا کریں گے،عوام بھی خوفزدہ ہوگئے تو ملک تباہ ہوجائے گا۔ یہ حقیقی آزادی جنگ ہے اور سب کو اس میں شریک ہونا ہے، یہ سیاست نہیں ہورہی حقیقی آزادی کے لیے جہاد کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 80 کی دہائی میں پاکستان برصغیر میں سب سے آگے تھا، 90 کی دہائی میں یہ لوگ آئے تو پاکستان پیچھے جانے لگا، ان دو خاندانوں کی وجہ سے بنگلا دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا،30 سے ملک لوٹنے والے آج دندناتے پھر رہے ہیں، نواز شریف واپسی کی تیاری کر رہا ہے جب کہ مریم پنجاب میں مہم چلارہی ہے، یہ لوگ پورے ملک کا نظریہ، قانون کی حکمرانی اور ادارے تباہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

جنرل راوت کی طیارہ حادثہ میں موت کے9 ماہ بعد نئے چیف کا انتخاب

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کو بڑی کامیابی مل گئی، اہم رہنما پی ٹی آئی میں شامل

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

معروف ریسٹونٹ میں خوفناک آتشزدگی ،بڑے پیمانے پرہلاکتوںکی اطلاعات،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

سڑک پر اچانک سے تیزاب پھینک دیا ۔۔ سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے ڈرائیور کا جسم جھلس گیا، اس ظلم کے بعد ان کی حالت کیسی ہے؟

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

نماز پڑھانے والے خطیب کو دیر ہوگئی، گیس اِسٹیشن کا سیکورٹی گارڈ نے خطبہ دیا۔۔ ویڈیووائرل

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

امی ابو آپ الگ نہ ہوں میرے ساتھ گھر چلیں۔۔ 6 سالہ بچہ ماں باپ کی طلاق رکوانے یونیفارم میں عدالت پہنچ گیا۔۔

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

عام انسان ہوں پھر بھی ہر سال عمرے کے لیے اللہ کا بلاوا آ جاتا ہے ۔۔ جانیں اس 80 سالہ شخص کے بارے میں جس نے قران پاک سے کینسر کو شکست دی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ملک کے سب سے بڑے شہرمیں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ، ایک غیرملکی ہلاک کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں اضافہ،فی تولہ کتنے کاہوگیا،جانیں

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

عمران خان احمق اور فتنہ گر ، اس کو قوم کا مزید نقصان نہیں کرنے دیں گے،وزیرداخلہ کابڑااعلان

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

سائفر سے متعلق آڈیو لیک؛ مریم نواز نے عمران خان کو ’غدار‘ قرار دے دیا

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

قومیں قربانیاں دے کربنتی ہیں بھیک مانگ کرنہیں،کپتان وزیراعظم پربرس پڑے

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ  ایف آئی اے  خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا

لوگوں کو بچانیوالا ادارہ ایف آئی اے خود ہی لوگوں کو بلیک میل اور تنگ کرنے لگا ۔۔۔بہت بڑا پول کھل گیا