10:58 am
عمران ریاض کیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے، اٹک سے مقدمہ خارج ہوتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے گرفتارکر لیا

عمران ریاض کیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے، اٹک سے مقدمہ خارج ہوتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے گرفتارکر لیا

10:58 am

اٹک (نیوزڈیسک) اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی عمران ریاض کو اٹک میں مقدمہ خارج ہوتے ہی چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا۔گزشتہ روز اٹک کی مقامی عدالت نے صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، تاہم مقدمہ خارج ہوتے ہی انھیں چکوال پولیس نے حراست میں لے
لیا۔پچیس صفحات پر مشتمل اٹک کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر کیس خارج کر دیا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلہ سناتے ہی عمران ریاض کو چکوال پولیس نے حراست میں لے لیا، اس سے پہلے عمران ریاض کو اٹک سے راولپنڈی لایا گیا تھا، جہاں دائرہ اختیار کا فیصلہ نہ ہونے پر عدالت نے دوبارہ اٹک منتقلی کا حکم دیا تھا۔خیال رہے کہ صحافی عمران ریاض کے خلاف تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ خارج ہونے کے بعد عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا اٹک سے اب بوریا بستر لے کر چکوال جا رہے ہیں، چکوال کے بعد شاید میانوالی جائیں گے۔عمران ریاض نے صورت حال پر دل چسپ تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ میانوالی کے بعد جھنگ اس کے بعد میانوالی پھر گجرات جائیں گے، کچھ علاقے رہ نہ جائیں، سب جگہ جائیں گے۔بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی صحافی عمران ریاض کے خلاف 3 مقدمات درج ہیں، 3 مختلف تھانوں میں 6 روز قبل درج ایف آئی آر کھول دی گئی ہیں، 29 جون کو تھانہ دھوڑکوٹ میں شہری اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔دوسرا مقدمہ 29 جون کو تھانہ نوشہرہ جدید میں نصیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، تیسرا مقدمہ تھانہ صدر میں شہری طارق نواز کی مدعیت میں درج کیا گیا، صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ 505(2) ت پ کے تحت درج کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو مقدمے کے اندراج کے لیے احمد پور بھی لایا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

ہم صرف نام کے مسلمان رہ گئے ہیں ہمارے کام مسلمانوں والے نہیں، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک ہوگا: نگران وزیرداخلہ

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

’ہم اولڈ فیشن ججزہیں‘، چیف جسٹس نے مکمل دستاویزات نہ دینے پر وکیل پر جرمانہ کردیا

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

چاند پر بھارتی مشن چندریان 3 کی زندگی لگ بھگ ختم

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

نوازشریف نے 21اکتوبر کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کافیصلہ وزیرداخلہ نہیں عوام کریں گے ،راناثنااللہ

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

سرفراز بگٹی صاحب جس کرسی پر تھوڑی مدت کیلئے بیٹھے ہیں اسے تاحیات نہ سمجھیں،مریم اورنگزیب

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

میری آمدن معجزاتی ہے، ہر طرف سے پیسہ آتا ہے:حریم شاہ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

شیخ رشید کو 2 اکتوبر تک برآمد نہ کیا تو کارروائی کرینگے، لاہورہائیکورٹ کی پولیس کووارننگ

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

نیدرلینڈز میں ایک بار پھر قرآن مجید کی بےحرمتی، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

اٹک جیل میں ایڈجسٹمنٹ ہوچکی، عمران خان کا اڈیالہ منتقل ہو نے سے انکار

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستیں برقرار رہیں گی ، الیکشن کمیشن

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ

مریم نوازلندن میں چارروزہ قیام کے بعدبراستہ دبئی پاکستان روانہ