04:37 pm
5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

5مخصوص نشستیں ملتے ہی تحریک انصاف کوبڑا جھٹکا لگ گیا

04:37 pm

لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم اور جسٹس انوار حسین پر مشتمل لاہور ہائی
کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کو 14 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منصور عثمان اعوان ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ آئین کی غلط تشریح کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔20 منتخب اور 5 مخصوص نشستوں پر نکالے گئے ارکان کے بعد اسمبلی نامکمل ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن اسمبلی میں موجود سیاسی جماعتوں کی تعداد کی بنیاد پر ہونا آئینی تقاضا ہے۔سیاسی جماعتوں کی تعداد مکمل ہوئے بغیر مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور انٹرا کورٹ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بینچ کا فیصلہ اور نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی ارکان پنجاب اسمبلی نےحلف اٹھایا۔اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی نےارکان اسمبلی سےحلف لیا۔خواتین نشستوں پربتول زین،سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نےحلف اٹھایا۔ جبکہ اقلیتی نشستوں پرحبکوک رفیق اورسیموئیل یعقوب نےحلف اٹھایا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو 5 مخصوص نشستیں الاٹ کیں،پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے،خیال رہے کہ 5 مخصوص نشتوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا