03:36 pm
وہ وقت جب ترکی میں پاکستانی سفیر نے نوازشریف کو ان کے پسندیدہ کباب نہ کھانے دیئے

وہ وقت جب ترکی میں پاکستانی سفیر نے نوازشریف کو ان کے پسندیدہ کباب نہ کھانے دیئے

03:36 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک  )1999 میں ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر انعام الحق نے سرکاری دورے کے دوران نوازشریف کو ان کے من پسند کباب نہ کھانے دینے کا انتہائی دلچسپ واقعہ سنا دیاہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ترکی میں تعینات پاکستانی سفیر نے واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ 1999 میں ترکی
میں بہت خوفناک زلزلہ آیا تھا ، چالیس سے پچا س ہزار لوگ مر گئے تھے ، میں اس وقت وہاں سفیر تھا ، زلزلے کے تیسرے روز مجھے اس وقت کے وزیر خارجہ سرتاج عزیز کا فون آیا کہ وزیراعظم نوازشریف ترکوں سے تعزیت کیلئے آنا چاہتے ہیں،میں نے کہا کہ دیکھیں یہاں تو قیامت صغریٰ برپا ہے ، اتنے لوگ ہلاک ہو گئے ہیں کہ ترک حکومت کو سمجھ نہیں آر رہا کہ وہ کیا کریں ، ایسے میں وہ پاکستانی وزیراعظم کی میزبانی کا بھار کس طرح اٹھائیں گے ، انہوں نے بھی کہا کہ میں بھی یہی سمجھانا چاہ رہاہوں لیکن وہ سمجھ نہیں رہے ، آپ ان سے بات کرلیں، میں نے فون کیا تو وہ میرے فون کے منتظر تھے ، انہوں نے کہا کہ میں آ رہاہوں ، میں نے کہا کہ نہیں سر آپ مت آئیں ، ابھی یہ صورتحال ہے ، انہوں نے کہا کہ پھر میں کب آؤں ، میں نے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں گا ، ایک ہفتے کے بعد ترکوں سے بات کی اور انہوں نے کہا کہ آ جائیں تو وزیراعظم آ گئے ، ترکوں نے ہمیں وہ سارا علاقہ دکھایا ، گھوم گام کر جب شام کو ہوٹل پہنچے تو تھوڑی دیر کے بعد میاں صاحب نے مجھے کہا کہ کباب کھانے چلتے ہیں، استنبول میں ایک کبابی ہے جس کے کباب نوازشریف کو بہت پسند ہیں، وہ یورپ آتے جاتے وہاں پر رک جایا کرتے تھے کباب کھانے کیلئے ، اسے انہوں نے سرکاری مہمان بنا کر پاکستان ایک ہفتے کیلئے بلایا بھی تھا۔ جب انہوں نے کہا کہ چلیں کباب کھانے کیلئے تو میں نے کہا کہ مناسب نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ کیوں? میں نے جواب دیا کہ آپ ترکوں کو پُرسہ دینے آئے ہیں ، اچھا نہیں لگے گا ، آپ جب نکلیں گے تو پورا پروٹوکول چلے گا، آؤٹ رائیڈرز سیٹیاں بجاتے چلیں گے، اچھا نہیں لگے گا ، وہ کہنے لگے کہ اچھا کباب یہاں منگوا لیتے ہیں ، میں نے کہا کہ وہ بھی مناسب نہیں ہو گا، انہوں نے پھر کہا کیوں؟ میں نے کہا کہ اس لیے کہ جب وی وی آئی پیز کیلئے کھانا آتاہے تو پورا پروٹوکول ہو تاہے ،انٹیلی جنس والے اسے چیک کرتے ہیں ، تو اچھا نہیں ہو گا، ان کا منہ لٹک گیا ، میں نے کہا کہ پریشان نہیں ہو، ہم کل صبح انقرہ جارہے ہیں تو میں اسے کہتاہوں وہ صبح جہاز پر رکھوا دے گا، اگلی صبح جب ہم جارہے تھے تو وہ ایئر پورٹ پر کنویئر بیلٹ پر کھانا جہاز پر رکھوا رہا تھا ، جہاز نے جیسے ہی ٹیک آف کیا، تو میاں صاحب نے کہا کہ کھانا رکھوا دیا ، میں نے کہا کہ رکھوا دیا ، انہوں نے کہا کہ منگوائیے ، تو میاں صاحب نے کبابوں سے پورا پورا انصاف کیا ، میں پریشان تھا کہ یہ اپنا پیٹ بھر رہے ہیں ،انقرہ میں صدر سلمان نے ظہرانہ رکھا ہواہے ، اس وقت کیا کریں گے لیکن وہ جناب اتنے خوش خوراک ہیں کہ انہوں نے لنچ پر بھی پورا پورا انصاف کیا ۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی