06:46 am
پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

پرویز الٰہی تو چوہدری شجاعت کا نہ ہو سکا آپکا کیا ہو گا،کس نے عمران خان پر طنز کر دیا؟

06:46 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 
جرم ثابت ہوچکا ہے۔عمران خان کی سزا کا تعین ہونا باقی ہے۔فواد چوہدری کو قانون کا کچھ نہیں پتا۔عمران خان پر آرٹیکل 62 اور 63 لگے گا۔عمران خان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان نیوٹرلز کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن نام نہیں لیتے۔عمران خان کہتے تھے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا،اب کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کسی کے کہنے پر لگایا،فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہےعمران خان قانون سے بالاتر ہے۔ عمران خان پہلے بھڑکیں مارتا ہے پھر معافیاں مانگتا ہے۔طلال چوہدری نے مزید کہا کہ پرویزالہٰی چوہدری شجاعت کا نہ ہوسکا آپ کا کیسے ہوگا،ایک ڈاکو کو وزیراعلیٰ پنجاب لگا دیا گیا، زیادہ دیر نہیں چلے گا،ہمیں ڈاکو وزیراعلیٰ قبول نہیں، اسے چلنے نہیں دیں گے،عمران خان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کی تاریخ نہیں دہرانے دیں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002ء کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران صاحب نے پانچ سال جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے، آٹھ سال میں 11 دفعہ اسلا آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت ملتوی کرائی،11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ باتیں آٹھ سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی چاہئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال میں ایک روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب فارن ایجنٹ عمران خان اور فارن ایڈڈ پارٹی کا جھوٹ، فراڈ اور تماشہ ختم ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مملکت کے سب سے بڑے عہدے سے نواز دیا

4 بہنوں کی  عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

4 بہنوں کی عمر 389 سال، عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

اسحاق ڈار کوکس ڈیل کے تحت پاکستان لایاگیا،سابق وزیراعظم عمران خان نے ہوشرباانکشاف کرڈالا

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

میں بچوں کو بلکتا ہوا نہیں دیکھ سکتی تھی... خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے سیلاب متاثرین کی ایسے مدد کی کہ خواتین گلے لگ کر رونے لگیں

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا فیصلہ غلط ثابت، اللہ پر توکل کی ایسی مثال جس نے سب کا ایمان مضبوط کر دیا

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

خواتین مردوں سے 5 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔۔۔ وہ 6 طاقتیں جو صرف خواتین میں پائی جاتی ہیں

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

شہید کے بعد شہید کی بیوہ نے اس کا مشن سنبھال لیا، شادی کے صرف دو ماہ بعد بیوہ ہو جانے والی ایک بہادر لڑکی

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

سونا آپ کے پاؤں کے نیچے۔۔۔ پاکستان میں سونا کہاں پایا جاتا ہے اور آپ اسے کیسے نکال سکتے ہیں؟

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

پیپلزپارٹی بڑے صدمے سے دوچار،آصف زرداری کے حوالے سے افسوسناک خبر،سینئر قیادت ہسپتال کے باہر موجود

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

یاسمین راشد مردوں کے جوتے کیوں پہنتی ہیں؟ جانیں مہنگے برانڈ سے دورپی ٹی آئی رہنماء کے چند حیرت انگیز سچ

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

نیٹ ورکنگ کی طاقت: 23 سالہ نوجوان کو ورلڈ بینک میں ملازمت کیسے ملی؟نوجوان کون ہے تعلق کس ملک سے ہے

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

ریسلنگ سے دور ہوجانے والے جان سینا نے بڑااعزاز اپنے نام کرلیا؟

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

قوم سے معافی مانگ لوں گااگر۔۔۔وزیراعظم نے بڑااعلان کردیا

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی

عمران خان کے خاتون جج کو دھمکیاں دینے کا معاملہ، تحقیقات کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی بارے بڑی خبرآگئی