11:07 am
رہائی یا مزید جسمانی ریمانڈ۔۔۔؟ شہباز گل عدالت میں پیش، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

رہائی یا مزید جسمانی ریمانڈ۔۔۔؟ شہباز گل عدالت میں پیش، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

11:07 am

اسلام آباد (نیوزڈسک ) اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے
رہنما شہباز گل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جیل بھیج دیا ہے ، اس سے قبل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عمران خان کے چیف آف سٹاف کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے پولی گرافک ٹیسٹ اور  تحقیقات کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  شہباز گل کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ہے،جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔عدالت نے لیگل ٹیم کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سے ملاقات کی اجازت بھی دیدی، لیگل ٹیم نے شہباز گل سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی ،دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو عدالت کی طرف جانے سے روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے عدالت کے باہر ن لیگ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔کیس کی سماعت پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا دوسرا موبائل فون برآمد نہیں ہوا،ایک موبائل فون ان کی گاڑی میں رہ گیا،دوسراان کےپاس تھا،جبکہ ان کے ڈرائیور کو بنی گالہ میں چھپایا ہوا ہے،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکیسےپتہ چلادوسراموبائل فون ان کےپاس ہے؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ہمارےسورس نےبتایاہےدوسراموبائل فون بھی تھا۔پولیس نے استدعا کی کہ ملزم ہائی پروفائل ہے پولی گرافک ٹیسٹ کرانا پڑے گا شائد کراچی بھی بھیجنا پڑے جس کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے،شہباز گل کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ موبائل فون لیناچاہتےہیں جس میں ساری سیاسی سرگرمیاں ہیں،پولی گرافک ٹیسٹ کیلئےفزیکل ریمانڈ کی ضرورت نہیں،ویسےبھی کرا سکتےہیں،اب یہ چاہتےہیں کراچی،سکردو،شمالی علاقہ جات لےکرجائیں۔یاد رہے کہ3روز قبل شہباز گل کو اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

ارشد شریف قتل کے ملزم کا کینیا کی انٹیلی جنس کے علاوہ کون سی ایجنسیوں سےبھی تعلقات کا انکشاف ہو گیا ۔۔۔ اہم خبر 

ارشد شریف قتل کے ملزم کا کینیا کی انٹیلی جنس کے علاوہ کون سی ایجنسیوں سےبھی تعلقات کا انکشاف ہو گیا ۔۔۔ اہم خبر 

عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

عمران کے گھڑی خریدار کے پاس خود خریدنے کی استطاعت ہی نہ تھی ۔۔۔تو پھر خریدی کیسے؟چونکا دینے والا انکشاف ۔۔۔

زرتاج گل کافضل الرحمٰن کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دینے کا مطالبہ

زرتاج گل کافضل الرحمٰن کے ساتھ ’مولانا‘ کا لفظ ہٹا دینے کا مطالبہ

’الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں‘۔

’الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں‘۔

ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں اور وہ کس کس سے رابطے میں تھے ؟ نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھنے لگا

ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں اور وہ کس کس سے رابطے میں تھے ؟ نئے نئے رازوں سے پردہ اٹھنے لگا

ارشد شریف قتل کیس، پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کیجانب سے 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع 

ارشد شریف قتل کیس، پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کیجانب سے 592 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان