11:19 am
مجھے کمزور کرکے کس کولانے کی تیاری ہوری ہے ؟ عمران خان نے خود ہی خدشہ ظاہر کر دیا

مجھے کمزور کرکے کس کولانے کی تیاری ہوری ہے ؟ عمران خان نے خود ہی خدشہ ظاہر کر دیا

11:19 am

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے کمزور
کرکے نوازشریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے، مجھے لگ رہا کہ پختونخواہ میں ہمیں نقصان پہنچانے کی پلاننگ کی جارہی ہے، 13 اگست کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل دوں گا۔ انہوں نے بول نیوز کو اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ قوم جاگ چکی ہے کہ ان کو پتا ہے اگر ابھی الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی جیت جائے گی۔حکومت خوفزدہ ہوچکی ہے، تاریخ دیکھ لوگوں کو خوف کے ذریعے غلام بنایا گیا ہے، یہ لوگ بھی جو کچھ مرضی کرلیں فیل ہوں گے، جنہوں نے 25 مئی کو قانون توڑا ان کو سزا ملے گی، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، ایکشن ضرور لیں گے۔25 مئی کو انہوں بہت ظلم کیا، عورتوں بچوں پر شیلنگ کی، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔یہ خوف پھیلانا چاہتے ہیں اور اب اے آروائی کیساتھ جو کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ آخری چال ہے اور یہ ناکام ہون گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت نیچے جارہی ہے، انڈسٹری بند ہورہی ہے، ترسیلات زر کم ہوگئے اور ڈالر آنا کم ہوگئے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتا گیا تو مزید قرضے لینے پڑیں گے۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان ملک سے باہر اور پراپرٹی بھی باہر ہے، آصف زرداری کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے ، جب کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکیوں کی نفسیات نہیں جانتے میں جانتا ہوں امریکی پالیسی کی خاطر اپنے مفادات قربان نہیں کرسکتے۔ امریکی ان کی عزت کرتے ہیں جو ان کے پاؤں پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پرامن آخری وقت تک رہوں گا، فیصلہ کرلیا ہے ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جان بھی قربان کردوں گا، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ ان چوروں کو قبول کروں گا، جب جان قربان کرنے کو تیار ہوں تو جیل جانے میں کیا مسئلہ ہے۔مجھے کمزور کرکے نوازشریف کو واپس لانے کا منصوبہ بن چکا ہے، عمران خان اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی سازش جاری ہے۔مجھے لگ رہا ہے کہ پختونخواہ میں ہمیں نقصان پہنچانے کی پلاننگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست کے جلسے میں آئندہ کے لائحہ عمل دوں گا، یہ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے جہاں ہمارا ملک آزاد ہو اپنے فیصلے خود کرے، انصاف ہو اسکا رستہ دکھانا ہے۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی