03:12 pm
ایک سیاسی چال ناکام تو دوسری پر کام شروع،پنجاب حکومت ہاتھ سے جانے کے بعد مریم نواز کی نئے عہدے پر نظر

 لاہور( جاوید اقبال سے)پنجاب حکومت ہاتھ سے نکلنے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے نئی سیاسی حکمت عملی
پر کام شروع کر دیا ہے، پارٹی کو متحرک اور مضبوط کرنے کیلئے مریم نواز کو نائب صدر کے ساتھ نیا عہدہ بھی دئیے جانے کا امکان ہے،مریم نواز آنے والے دنوں میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں زیادہ وقت گزاریں گی جس کیلئے ان کے علیٰحدہ سے دفتر کی تیاری بھی جاری ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں پارٹی کو سیاسی طور پر متحرک اور مضبوط کرنے کے لئے مریم نواز کو ذمہ داری سونپ دی ہے جس کیلئے انہوں نے آئندہ بھرپور سیاسی ملاقاتیں اور سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قیادت کی طویل مشاورت اور مسلم لیگ (ن)کے قائدکی ہدایت پر مریم نوازکو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر کے علاوہ مریم نواز کو ایک اضافی عہدہ دینے کا بھی اہم فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے پارٹی کو مضبوط بنانے اور اس کو ہر جگہ متحرک کرنے کیلئے مریم نوازکو باضابطہ اہم ٹاسک مل گیا۔ مریم نواز جاتی امرا ء کے بجائے ماڈل ٹاؤن میں بیٹھ کر سیاسی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گی اور حصہ لیں گی،اس کے لئے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں مریم نواز کے لیے الگ سے آفس کی تیاری کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔مریم نواز کے لئے دفتر پارٹی سیکرٹریٹ کے عقب میں بنایا جا رہا ہے جہاں وہ بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق تزئین و آرائش کے بعد دفتر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو مانیٹر کرنے کے لئے جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔ نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پارٹی کے متعدد ونگز مریم نواز کو ہی رپورٹ کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی