04:21 pm
شہباز گل کا کورٹ مارشل ، عسکری حکام نے فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) عسکری حکام اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ حکومت سے رابطہ کرکے شہباز گل
کو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی تحویل میں دینے کی درخواست کی جائے تاکہ ان کا کورٹ مارشل کیا جاسکے۔ روزنامہ جنگ میں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی شہباز گل نے چند روز قبل کہا اس کے بعد عسکری حکام سنجیدگی سے اس آپشن پر غور کر رہے ہیں۔فوج میں بغاوت پر اکسانے کا معاملہ انتہائی سنگین جرم ہے اور عسکری حلقوں میں اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ ایسے جرم میں میں ملوث شخص کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دفاعی حکام نے یہ فیصلہ کرلیا تو وزارت دفاع کے توسط سے حکومت سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ شہباز گل کو تحویل میں لے کر کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی جا سکے۔ حتمی فیصلہ سویلین حکومت کا ہوگا۔ آرمی ایکٹ کے تحت سویلین افراد پر مقدمہ چلانے کا معاملہ ہمیشہ سے ہی متنازع رہا ہے اور سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں کہ عام آدمی کا فوجی عدالت میں مقدمہ چلنا چاہئے یا نہیں۔ ایک ماہر قانون کے مطابق، آرمی ایکٹ کے سیکشن (d) (1) 2 کے تحت ایسے معاملات میں کسی سویلین پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ لیکن ہیومن رائٹس اور فوجی امور کے ماہر سینئر وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ایسا کچھ نہیں کہ کسی سویلین کو گرفتار کرکے اس کا ٹرائل کیا جائے۔ صرف ایسے سویلینز کا ٹرائل کیا جا سکتا ہے جو آپریشنل علاقوں میں ہوں اور وہ بھی اس حد تک کہ انہوں نے سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایوب خان کے دور میں جب ملک بھر میں اُن کیخلاف مظاہرے ہو رہے تھے تو انہیں اندیشہ تھا کہ فوج میں ان کیخلاف کہیں بغاوت نہ ہو جائے۔اس لئے انہوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی اور اس میں سیکشن (d) (1) 2 شامل کیا جس کے تحت اگر کوئی شہری (سویلین) فوج کی صفوں کو کمان کیخلاف اکساتا ہے اور سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کیخلاف فوج مقدمہ چلا سکتی ہے۔کرنل (ر) انعام نے کہا کہ تاہم، فوج اس عرصہ کے دوران کسی سویلین کیخلاف مقدمہ نہیں چلا سکی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کے دور میں ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انہوں نے آرمی کمان کو خطوط تحریر کیے تھے۔اور پھر اس کیخلاف ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلایا گیا اور جیل بھیج دیا گیا۔ وکیل نے مزید بتایا کہ ضیاء کے دور میں احمد فراز اور فرخندہ بُخاری کو عسکری حکام نے گرفتار کیا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے مداخلت کی اور دونوں کو رہا کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

وزیرقوم کو تقسیم در تقسیم، قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے، شہباز شریف

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پاک فوج پہلی مرتبہ ہندوستان میں ۔۔۔کون سے اہم مشن میں حصہ لے گی ،غیرملکی خبررساں ادارے نے بڑادعویٰ کردیا