11:34 am
ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

11:34 am

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) ایف آئی اے کی جانب سے تحریک انصاف کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات جاری
ہیں،ایف آئی اے نے چیئرین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کر ریکارڈ مانگ لیا۔ خط ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی طرف سے لکھا گیا ہے،خط میں لکھا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کا 1996 سے لیکر اب تک تمام تنظیموں اور ٹر سٹ کا ریکارڈ فراہم کیا جا ئے،پی ٹی آئی سے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ قومی و بین الاقوامی تنظیموں اور ٹرسٹ کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام اکاونٹس کھولے جانے سے لیکر اب تک کی سالانہ اسٹیٹمنٹ فراہم کی جائیں،پی ٹی آئی کے تمام قومی اور بین الاقوامی ڈونرز کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے، جبکہ تمام کمپنیوں اور اداروں کا ریکارڈ فراہم دیا جائےجنہوں نے تحریک انصاف کی مدد کی۔ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی کے قیام سے لیکر اب تک وصول کی گئی ممبر شپ فیس کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ادھر دو روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل کر کیا،عدالت نے اسد قیصر کی ایف آئی اے طلبی کیخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک اسد قیصر کیخلاف انکوائری سے روک دیا،عدالت نے ایف آئی اے سے 6 سوالات کے جواب مانگ لیے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پولیٹکل پارٹی آرڈر 2002 ایف آئی اے کے دائر کار میں آتا ہے؟ کیا الیکشن کمیشن نے کارروائی کے لیے کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو اس کیس میں تحقیقات کا کہا ہے؟ کیا ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس بدنیتی اور سیاسی اثر رسوخ پر مبنی تو نہیں،کیا ایف آئی اے کے پاس کارروائی کا اختیار ہے کہ نہیں؟

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر