03:45 pm
شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ ، پولیس نے پھر بڑا اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کی درخواست مسترد
ہونے کا حکم پھر چیلنج کر دیا گیا،شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلوں کیخلاف درخواست دائر کی گئی،اسلام آباد پولیس نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ،ایڈیشنل سیشن جج اور شہباز گل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل کو جیل بھیجنے کا حکم کالعدم قرار دیکر جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ ادھر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تفتیش کے دوران شہباز گل کیخلاف کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پولیس کی نظرثانی اپیل مسترد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ سیشن کورٹ نے پولیس کی نظرثانی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دی۔ قبل ازیں عدالت میں شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں،حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

معروف اینکر عمران ریاض خان کیخلاف مقدمہ خارج ، عدالت کا فوری رہا کرنے کا حکم

شیخ رشید کی مشکلات میں مزید اضافہ، مری میں بھی مقدمہ درج

عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی قیمت میں حیرت انگیز کمی، حکومت اقدامات اٹھائے، عرفان کھوکھر

عمران خان کا یوٹرن،ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ،سابقہ اراکین اسمبلی میدان میں اُتارے جائیں گے

ایف آئی اے حکام کے چھاپے ، غیررجسٹرڈ ادویات ، ویکسین اور انجکشن ضبط

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس شروع

امریکا انسداد دہشت گردی کیلئے ہمیشہ پاکستان کیساتھ کھڑا ہے، ڈیرک شولے