12:33 pm
ن لیگ کو دھچکا، عدالت نے تحریک انصاف کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

ن لیگ کو دھچکا، عدالت نے تحریک انصاف کے حق میں بڑا فیصلہ سنا دیا

12:33 pm

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول
جلسہ روکنے کے لئے دائر تین درخواستیں مسترد کر دیں، وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ سمیت تین افراد کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار وں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر سے جلسہ کرنے کی اجازت لی اور تحریک انصاف کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سپورٹس بورڈ کے قانون کے مطابق ہاکی سٹیڈیم کو اسپورٹس کے علاوہ کسی اور سرگرمی کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا،سپورٹس بورڈ نے اجلاس کے بغیر جلسہ کرنے کی اجازت دی، سٹیڈیم کو جلسوں اور شادیوں کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، سپورٹس بورڈ نے جلسے کی اجازت دے کر اختیارات سے تجاوز کیا۔جلسے کے لیے ہاکی اسٹیڈیم سے آسٹروٹرف اتار دی گئی ہے، حکومت کہتی ہے کہ نئی آسٹرو ٹرف کا ٹینڈر جاری کیا جائے گا، قومی ہاکی ٹیم کے لئے ٹریننگ کے لیے واحد جگہ اسٹیڈیم ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے استفسار کیا کیا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہماری قومی ٹیم اس وقت کون سے نمبر پر آئی ہے، برمنگھم جانے سے پہلے تو آسٹرو ٹرف موجود تھی پھر کیوں ہم ساتویں نمبر پر آئیں ہیں، کیا کل سے پہلے اب دوبارہ آسٹرو ٹرف دوبارہ فعال ہوسکتا ہے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ یہ سوال اس لیے پوچھا کہ جب گراؤنڈ تھا تب ہاکی ٹیم کی کیا پوزیشن ہے، جب میں طالبعلم تھا تب ہاکی کو پہلی پوزیشن پر دیکھا تھا،کیا کل تک آسٹروٹرف لگ سکتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت سے پوچھ لیں کہ آسٹروٹروف کی قیمت کیا ہے اور ایک ٹائم فریم دے دیں کہ اتنے دن میں آسٹروٹروف لگا دیں گے، اگر حکومت انڈر ٹیکنگ دے دیتی ہے تو ہمارا مسئلہ حل ہو جائے گا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پاکستان تحریک انصاف کو کسی اور مقام پر جلسہ کرنے کا حکم دے، ہاکی اسٹیڈیم ہمارا اثاثہ ہے اس کےجلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے ریمارکس دیئے کہ مال روڑ بھی تو اثاثہ ہے اس پر آپ روز جلسے اور جلوس کرتے ہیں۔پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایک پر امن جلسہ ہونے جارہا ہے آئین بھی اس کی اجازت دیتا ہے، جلسے سے ایک دن پہلے درخواست دائر کرنا درخواست گزاروں کا کون سا حق متاثر ہوا، درخواست گزاروں کا مقصد پی ٹی آئی کا جلسہ روکنا ہے۔وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ جلسے کی اجازت قانون کے مطابق دی گئی، جلسے سے کسی کے حقوق کی خلاف وزری نہیں ہوگی۔فاضل عدالت نے جلسہ روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکم دیا کہ پنجاب حکومت یقینی بنائے کہ جلسے کے دوران کوئی نقصان نہ ہو اور ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹروٹروف جلد از جلد لگائے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا