02:16 pm
میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے، بڑی شخصیت نےبڑا دعویٰ کر دیا

میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے، بڑی شخصیت نےبڑا دعویٰ کر دیا

02:16 pm

اسلام آباد، (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے 
ایک بات یاد رکھیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی لیکن آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادر ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے کردار کے حوالے سے غیر ملکی عدالت کا فیصلہ آچکا ہے، ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا، عمران خان اکیلا مجرم نہیں ہے اس کے ساتھ ثاقب نثار مرکزی کردار ہے۔جاوید لطیف نے پوچھا کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دیے جانے والے پیسے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیسے ہو گئے؟ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے باوجود ایک طبقہ جلسوں کی کال دے رہا ہے، آج روپیہ بہتر ہو رہا ہے تو یہ احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے عدلیہ کا احترام کرنے والوں میں سے ہے، کچھ دروازے اور شیشے ٹوٹے تو کہا گیا کہ عدلیہ پر حملہ ہو گیا، ہمارے خلاف ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھا ایک بات یاد رکھیں کہ ہم نواز شریف کو جیل میں نہیں جانے دیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر ایسا استقبال کریں گے کہ سب دیکھیں گے، ریاستی ادارے آئین کے مطابق کام کریں گے تو ملک مشکلات سے نکل سکےگا۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا