08:04 pm
پرویز الہیٰ نے پرویز مشرف کو جس انجام تک پہنچایا اسی  تک عمران خان کو بھی پہنچائیں گے

پرویز الہیٰ نے پرویز مشرف کو جس انجام تک پہنچایا اسی تک عمران خان کو بھی پہنچائیں گے

08:04 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ
پوری قوم جشن آزادی میں مصروف تھی لیکن خیبرپختونخوا حکومت اور پنجاب حکومت عمران خان کے جلسے کو بھرنے کیلئے سارا زور صرف کررہے ہیں۔ پرویز الہیٰ نے جس انجام سے پرویز مشرف کو انجام تک پہنچایا اسی انجام تک عمران خان کو بھی پہنچائیں گے ۔ شہباز گل کی تفتیش میں جو انہوں نے انکشاف کئے ،اس کی ریکارڈ نگ سنوائی جاسکتی ہے ،شہباز گل غداری کیس کو انجام تک پہنچایا جائیگا ۔ پیر کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان جس سے میر جعفر ،میر صادق اور جانور سے تشبیح دیتے تھے ، اب انہی سے معافیوں اور ترلوں پر آگئے ہیں۔ اب یہ معافیاں اور ترلے ان کی کسی کام نہیں آئینگی ، انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف تھا،لیکن خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کوئی بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد نہیں ہوئی ۔ یہ دونوں حکومتیں عوامی پیسے کو عمران خان کے جلسے کو بھرنے میں خرچ کرتی رہی ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ جس صوبے کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ ہو وہاں کیا تبدیلی آنی ہے ،پرویز الہیٰ نے جس انجام سے مشرف کو دوچار کیا ۔ اب اس کی اگلی باری عمران خان ہیں۔ پرویزالہیٰ چوہدری شجاعت کا نہ ہوسکا تو عمران خان کا کیا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ۔ توشہ خانہ سکینڈل میں اور بیرون ملک رقم منگوانے کیس میں انہیں الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس جاری ہوچکا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہپ شہبازگل کیلئے دو روز کا ریمانڈ اور ہمارے لئے 14،14دن تک کے ریمانڈ دیئے جاتے تھے ۔ ہمارے ساتھ سوتیلانا سلوک کیوں روا رکھا گیا دیکھیں گے ۔ شہباز گل اور پی ٹی آئی کی دوروز میں چیخیں نکل چکی ، ہمارے قائدین کہتے تھے جتنا جی چاہے ریمانڈ دے دیں ۔ ابھی شہباز گل سے پورے ڈرامے کے کردار اور سکرپٹ کے بارے میں تفتیش کرنی ہے ، عمران خان کو ڈر لگاہوا ہے کہ کہیں اس پر الزام عائد نہ ہوجائے ، عمران خان کی پوری تاریخ ہی طوطا چشمی کی ہے ،ماجد خان سے لیکر جہانگیر ترین تک سب کو استعمال کیا ،اب شہباز گل کی باری ہے ۔

تازہ ترین خبریں

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا