11:54 am
شہباز گل معاملہ، پرویز الٰہی اور عمران خان میں تلخیاں جنم لینے لگیں، پی ٹی آئی رہنماء شدید برہم

شہباز گل معاملہ، پرویز الٰہی اور عمران خان میں تلخیاں جنم لینے لگیں، پی ٹی آئی رہنماء شدید برہم

11:54 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)شہباز گل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور سابق وزیراعظم
عمران خان عملی طور پر آمنے سامنے آگئے ہیں کیونکہ آئی جی جیل خانہ جات نے ان سے رابطہ کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو واضح کردیا ہے کہ وہ گل کے طبی معائنے کے حوالے سے وفاق سے تعاون کریں گے جب کہ دوسری صورت میں انہیں وزیراعلیٰ پنجاب سے ہدایات دلوائی جائیں کیونکہ پرویز الٰہی ان کے باس ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہباز گل کی اپنی مرضی کے اسپتال منتقلی پر پی ٹی آئی کے لیڈروں اور آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کے درمیان ایک تلخ رابطہ ہوا ہے۔حکومتی سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے فواد چوہدری، حماد اظہر، حافظ حیات نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو لاہور میں بلاکر شہباز گل کے حوالے سے احکامات دئیے اور کہا کہ شہباز گل کے حوالے سے وفاقی حکومت و پولیس سے تعاون نہ کریں اور شہباز گل کو اسی اسپتال میں منتقل کیا جائے جہاں وہ کہتے ہیں۔اس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو بتایا کہ قانون کے مطابق شہباز گل وفاقی حکومتی ادارے کا ملزم ہے، ہم مداخلت کرسکتے ہیں نہ قانون کی خلاف ورزی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے جواب پر فواد چوہدری اور حماد اظہر شدید برہم ہوگئے۔تاہم آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ انہیں قانون نہ سکھایا جائے وہ غیر قانونی حکم نہیں مان سکتے اس پر پی ٹی رہنماؤں نے کہا کہ جو کہا ہے وہ کریں، آپ کے لیے یہی بہتر ہوگا، اس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ آپ وزیراعلیٰ سے بات کر لیں، مجھے مجبور نہ کریں۔پنجاب میں عملی طور پر وزیراعلیٰ پرویز الٰہی غیر اعلانیہ طور پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور عمران خان کے شہباز گل کے حوالے سے مؤقف سے ہم آہنگ نہیں ہیں۔ اس حوالے سے فواد چوہدری سے رابطے پر انہوں نے ایسی کسی ملاقات سے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اور حماد اظہر اس بات سے بھی آگاہ نہیں ہیں کہ آئی جی جیل خانہ جات ہیں کون ؟ انہوں نے شہباز گل کے حوالے سے بھی آئی جی جیل خانہ جات سے کسی قسم کی گفتگو کی تردید کی ۔

تازہ ترین خبریں

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

خاندان میں نیہا جیسی عورت آجائے تو گھر ٹوٹ جایا کرتے ہیں، صبا فیصل نے اپنے بیٹےاور بہو سے تعلق ختم کرنیکا اعلان کر دیا 

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پاکستانیوں کی تو موجیں لگ گئیں ۔۔۔پٹرول 42 روپے فی لٹرسستا۔۔۔فی لیٹرقیمت کیا ہو گی ۔۔۔؟جانیں

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی طبعیت ناساز۔۔۔ فورا اسپتال منتقل کر دیا گیا 

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ایک ماہ میں دوسری بار انڈہ پھینکنے کی کوشش میںبرطانوی بادشاہ کوانڈہ کہاں جا لگا۔۔۔؟دیکھیں خبر میں

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔۔۔ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔۔۔کپتان نے کارکنان کوتسلی دے دی 

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

بھار تی ہٹ دھرمی۔۔۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزےجاری نہ کیے۔۔۔کھیلوں میں تو سیاست نہ لا یا جائے۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

’اسمبلی نہ توڑیں، مشاورت سے ۔۔۔!!!سابق صدر آصف علی زرداری اورق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کی حالیہ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

تمام تعلیمی اداروں میں ہفتہ وار تین چھٹیوں کا اعلان

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

دل دل پاکستان سے دلوں میں گھرکرنے والے معروف گلوکار اور نعتیہ کلام پیش کرنے والےجنید جمشید کو ہم سے بچھڑے 6 سال بیت گئے 

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

سینٹورس کوسیل کرنے کا مجھے یا وزیراعظم کو علم تھا یا نہیں ؟ وزیرداخلہ نے وضاحت کردی

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

توہین عدالت کیس،پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے غیر مشروط معافی مانگ لی

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

سعودی عرب کا سمندری سیاحت کے فروغ کیلیے بڑا اعلان

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں

ملک کے سب سے بڑے شہر کی پراسرار خالی بستی، شہر کے مرکز میں موجود ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کے گھر مگر رہنے والا کوئی نہیں