12:04 pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوکو ن سے بڑے ملک نے اپنااعلیٰ ترین اعزازنوازا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوکو ن سے بڑے ملک نے اپنااعلیٰ ترین اعزازنوازا

12:04 pm

راولپنڈی (نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات کے اعلی ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
صدر یو اے ای نے آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی یواےای کے صدرشیخ محمد بن زیدالنہیان سے ملاقات ہوئی۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اورسیکیورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی اورمشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو یو اے ای کے اعلی ترین اعزاز سے نوازا گیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف کو آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تعلقات کومزید فروغ دینے میں کردار پر آرمی چیف کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔دونوں شخصیات نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور یو اے ای میں خوشگوار تعلقات اور گہرا بھائی چارہ ہے اور تاریخ تعاون ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہا ہے۔خیال رہے یہ ایوارڈ شہزادہ سلمان بن حمادال خلیفہ اور پرنس فلپس اورپرنس ولیمز کو دیا جا چکا ہے جبکہ مل لاھود، بل گیٹس اورسرگئی لاوروف کو بھی آرڈرآف دی یونین سے نوازا جا چکا ہے۔واضح رہے سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کو 26 جون 2022 کو میڈل آف ایکسلینس سے ، بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9 جنوری 2021 کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا تھا۔اس کے علاوہ کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر2019کوآرڈرآف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا جبکہ آرمی چیف کو27دسمبر 2018میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیاگیا اور 20جون 2017 آرمی چیف کو ترکی کےلیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

توشہ خانہ کیس آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل کی ضمانت منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

خالصتان تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا