01:07 pm
گرفتاری کا خدشہ ، نواز شریف لاہور کے بجائے کس شہر میں لینڈ کریں گے ؟ چاروں صوبوں میں ہنگامی ہدایات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا طیارہ لندن سے
لاہور پہنچنے کی بجائے کسی اور شہر میں لینڈ کرنے کا امکان ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کراچی، کوئٹہ، پشاور اور اسلام آباد کے نام زیر غور ہیں جبکہ پارٹی کے زیادہ تر اہم رہنماوں نے کراچی یا اسلام آباد اترنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف کی آئندہ ماہ ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے چاروں صوبوں کی قیادت کو تیاریوں کی ہدایات دے دیں۔نواز شریف کی واپسی سے قبل قانونی معاملات نمٹانے کے لیے پارٹی کے آئینی و قانونی ماہرین سے بھی رائے مانگی جائے گی جبکہ انکے وطن پہنچنے سے قبل عدالتی معاملات حل کرنے کے لیے پٹیشنز دائر کرنے پر بھی غور ہوگا، قانونی معاملات حل ہونے پر نواز شریف کو ایئرپورٹ سے بڑی ریلی کی صورت میں لاہور یا اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پہنچایا جائے گا۔ وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نواز شریف پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد کریں گے اور وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان نواز شریف خود لندن میں پریس کانفرنس میں کریں گے، نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کئی اہم سرکردہ لوگ بھی لندن جائیں گے۔ نواز شریف لیگی سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے، نواز شریف کی وطن واپسی کا معاملہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں بھی زیر بحث لایا جائے گا اور متفقہ فیصلہ ہوا تو پی ڈی ایم رہنما بھی لندن سے واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 