03:14 pm
عمران خان کے گرد گھیرا تنگ، شہباز گل کوکس کام پر اکسایا جا رہا ہے

عمران خان کے گرد گھیرا تنگ، شہباز گل کوکس کام پر اکسایا جا رہا ہے

03:14 pm

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ
اسلام آباد پولیس کی حراست میں شہباز گل پربے تحاشا تشدد کیا گیا تھا۔انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل سے ہماری تفصیلی ملاقات ہوگئی ہے،اسلام آباد پولیس کی حراست میں شہباز گل پربے تحاشا تشدد کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں پر ٹھیک طریقے سے کارروائی کی جارہی ہے،یہ کوشش کررہے ہیں کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے۔ان کامقصد تشدد کر کے عمران خان کے خلاف بیان لینا ہے۔شہباز گل سے فون بھی انہوں نے لیا تھا۔عمران خان قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں،اسد عمر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل نہیں جیل کہا تھا۔ دوسری جانب اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نے شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے کیس پر سماعت کی۔دوران سماعت شہبازگل کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل کئے کہ شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے،ہمیں کیس کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،ریمانڈ میں کچھ چیزیں خفیہ رکھی گئی ہیں،پراسیکیوشن کے مطابق شہباز گل نے اپنی تقریر تسلیم کر لی۔ وکیل نے بتایا کہ پراسیکیوشن زیادہ زور دے رہی ہے کہ شہباز گل نے کسی کے کہنے پر تقریر کی،اینکرز سیاسی رہنماؤں کو ٹی وی پر بلاتے ہیں اور وہ روزانہ بولتے ہیں،کچھ چیزیں غلط تو ہو سکتی ہیں لیکن وہ بغاوت،سازش یا جرم میں نہیں آتیں،شہباز گل کے انٹرویو کا کچھ حصہ نکال کر اس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔رہنما تحریک انصاف کے وکیل نے مزید دلائل کئے کہ شہباز گِل نے اپنی تقریر میں مسلم لیگ ن کے 8 رہنماؤں کے نام لیے،شہباز گل نے سوال کا لمبا جواب دیدیا،اس میں کچھ باتیں غلط کہہ دی گئیں۔ وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ شہباز گل نے بتایا ساری رات مجھ پر تشدد کرتے ہیں،شہباز گل نے کہا ہے کہ جسم کے نازک حصوں پر تشد د کیا جاتا ہے،میں نے شہباز گل سے پوچھا کیا یہی پولیس تشدد کرتی ہے یا کوئی اور؟ وکیل نے عدالت میں کہا شہباز گل نے بتایا کہ میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے،شہباز گل کو ضمانت بھی مل گئی تو وہ تفتیش میں تعاون کریں گے۔عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کیس میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ 3 بجے سنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

گوگل کا نئے برس گوگل پوڈکاسٹ ایپ بند کرنے کا اعلان

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

نگراں حکومت مستونگ دھماکے کے متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے،صادق سنجرانی

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

آشوب چشم کی وبا موسم کی تبدیلی تک برقرار رہے گی: ماہر امراض چشم

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

نواز شریف کو کام کرنے دیا جائےتوملک سےمسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے: رانا ثناء اللہ

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

مہنگائی سے نجات صرف نواز شریف دلاسکتے ہیں، مریم نواز

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

نگران وزیراعظم سے برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا رابطہ ،دہشتگردی واقعات کی مذمت

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل  جگہ بنا لی

ایشین گیمز ، پاکستانی ایتھلیٹکس گوہر شہباز نےسیمی فائنل جگہ بنا لی

میاں نواز شریف  وطن   واپس آئیں گے  یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار  گئی

میاں نواز شریف وطن واپس آئیں گے یا نہیں ،ن لیگ گو مگو صورتحال کا شکار گئی

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی   اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سائفر کیس، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا دینے کی استدعا

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ،ڈی ایس پی انور گشکوری سمیت 51 افراد جاں بحق،60 سے زائد زخمی

سانحہ مستونگ ، بلوچستان   میں تین روزہ سوگ کااعلان

سانحہ مستونگ ، بلوچستان میں تین روزہ سوگ کااعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

نئی حلقہ بندیاں اور ردوبدل مسترد، اے این پی کا عدالت جانے کا اعلان

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے،غفورحیدری

امریکی   موقف میں  تبدیلی نہیں آئی،پاکستان  منصفانہ الیکشن کی حمایت   کرتے ہیں ، میتھیو ملر

امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی،پاکستان منصفانہ الیکشن کی حمایت کرتے ہیں ، میتھیو ملر