03:40 pm
جس نے جو کرنا ہے کر لے، ہمیں نتائج کی پروا نہیں، نوازشریف کو کب واپس لا رہے ہیں ؟ ن لیگی رہنما نے اعلان کردیا ، سیاسی میدان میں نئی ہلچل

جس نے جو کرنا ہے کر لے، ہمیں نتائج کی پروا نہیں، نوازشریف کو کب واپس لا رہے ہیں ؟ ن لیگی رہنما نے اعلان کردیا ، سیاسی میدان میں نئی ہلچل

03:40 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لیگی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ
نتائج کی پرواہ کئےبغیرنواز شریف کو لا رہے ہیںاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا، وہ اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے بیان دیتے ہیں، اگر ایک شخص پر تشدد ہوا ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے، یہ عمران خان کی روایت ہے کہ قریبی دوست نعیم الحق کی میت کو بھی نہیں دیکھا، اس طوطے میں عمران خان کی اور دیگر کی جان ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ تین دفعہ کے وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں حسین نوازو مریم نواز کے ساتھ جو سلوک ہوتا رہا ہے، اگر نواز شریف اس کا چوتھا حصہ بھی بتا دیں تو ملک میں خوریزی ہو جائے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جو میرے ساتھ ہوا ہے، چھ چار کے کمرے میں مجھے رکھا گیا اور وہاں 40 کے قریب بلب لگے تھے، اور جون ،جولائی کا مہینہ تھا، جب کہ مجھے کہا جاتا تھا رو چیخو ہمیں عمران خان کو تمھاری آواز سنانی ہے، میں تو نہیں رویا۔ اگر میرے جیسے بندے کا 14 دن ریمانڈ ہو سکتا ہے تو شہبازگل کا 12 دن کرلیں۔جاوید لطیف نے مزید کہا کہ میرے کیس میں تو 7 جج تبدیل ہوئے، اور جب میرے اہل خانہ نے پوچھا کہ میرا بیٹا میرا بھائی کہاں ہے؟، تولاہور کے ایک قابل احترام جج نے کہا کہ اس کو لوگ برداشت کیسے کر رہے ہیں، اس کو تو باہر بھیج دینا چاہئے۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج جو رونا دھونا ہے وہ طوطے کے لئے نہیں ہے، بلکہ طوطے نے جو پہلے دن ہی زبان کھول دی تھی اور بتایا تھا، اس کا ڈر ہے کہ بات یہاں رک نہیں رہی، جن کے ہاتھ ان کی ڈوریں ہیں کہیں وہ ان کا نام نہ لے لے، وزیراعظم اور بنی گالا میں پیسہ بنانے سے قومی راز اگلنے تک جو باتیں ہیں وہ سب اس کو پتہ ہیں، اسی لئے تو طوطے کی زبان بندی کی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کو ڈر ہے کہ قومی مفادات کا جو سودا ہوا ہے کہیں طوطا زبان نہ کھول دے، اس طوطے کو علم ہے کہ قومی راز کس کس کو دئیے گئے، وہ جانتا ہے ریاستی اداروں کو آمنے سامنے کون کھڑا کررہا ہے، ریاست خطرے میں پڑ جائے تو اس حد تک جانا چایئے کہ ریاست محفوظ رہے، میں کسی کو غدار نہیں کہتا مگر میں نے جو کلپ دکھایا ،اس میں تو چیزیں سب کے سامنے ہیں، ہم دیکھنا چاہتے کہ ادارے غیرجانبدار ہیں یا نہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ کیا فواد چوہدری نے نہیں کہا تھا کہ جج اور جنرل بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں، کیا اداروں نے ہمارے خلاف فیصلے نہیں دئیے، ہماری کسی ادارے سے جنگ نہیں ہے، لیکن اداروں میں بیٹھے لوگ اپنی خواہش کے مطابق چلائیں گے تو پھر آواز اٹھاتے رہیں گے، ہم نتائج کی پرواہ کئیے بغیر نواز شریف کو لا رہے ہیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا، اور مسلم لیگ ن بھی ان کے بغیر کچھ نہیں کرسکتی، شہباز شریف بھی ہماری طرح کارکن ہیں، نواز شریف اقتدار کیلئے نہیں آرہے، جو تجربہ نوازشریف، مولانا فضل الرحمان اور زرداری رکھتے ہیں وہ کسی کے پاس نہیں ہے، ہمیں لیول پلیننگ فیلڈ اقتدار کیلئے نہیں چاہیے، یہ ملک حقیقی قیادت کے بغیر نہیں چل سکتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے چار سال میں ملک کی تباہی کر دی ہے، ہم چاہ کر بھی ملک کو اس بھنور سے نہیں نکال سکتے، مفتاح کو لگاؤ یا کسی اور کو، سب کو گالیاں ہی پڑیں گی۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر