11:45 am
پی پی پی اور (ن) لیگ کے بارے میں کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟، عمران خان نام بتائیں ، مریم اورنگزیب

پی پی پی اور (ن) لیگ کے بارے میں کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟، عمران خان نام بتائیں ، مریم اورنگزیب

11:45 am

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق پی پی پی 
اور (ن) لیگ کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں، کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟، نام بتائیں ، عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، سوال پوچھیں تو عمران خان جواب نہیں دیتے ،اگرتین دفعہ کا منتخب وزیراعظم عدالت میں پیش ہو سکتا ہےتوعمران خان کیوں نہیں؟عمران خان صاحب ! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان دوسروں کو چور اور اپنے آپ کو فرشتہ ثابت کرتے رہے، عمران خان نے 22 سال تک اسلامی ٹچ کے ذریعے سیاست کرنے کی کوشش کی، عمران خان کی ہر بات میں منافقت، جھوٹ، ڈرامے بازی، تماشہ کرنے کی عادت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے سیمینار میں کہا کہ انہیں ایجنسیاں بریفنگ دیتی تھیں، عمران خان کو کون سی ایجنسیاں اور لوگ بریفنگ دیتے تھے؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں بھی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی، چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں عمران خان کو کون سی ایجنسیوں نے گارنٹی دی تھی اور کیا کہا تھا، آپ وہ گارنٹی کیوں لے رہے تھے؟۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے کہا کہ انہیں پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کے بارے میں ایجنسیوں سے رپورٹیں ملتی تھیں،کیا وہ رپورٹیں عمران خان خود منگواتے تھے، آپ کو کون سی ایجنسیاں رپورٹیں دیتی تھیں، ان کا نام بتائیں؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان صاحب ! ڈرامے، تماشے، نوٹنکی، جھوٹ بولنا بند کریں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اگر آپ میں ہمت، حوصلہ اور جرات ہے تو بتائیں کہ کون سی ایجنسی کا کون سا بندہ آپ کو رپورٹیں دیتا تھا، کون پی پی پی اور ن لیگ کے بارے میں رپورٹس بھیجتا اور بریفنگ دیتا تھا۔ انہوںنے کہاکہ کس نے آپ کو چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں گارنٹی دی تھی؟، کیا آپ کو فارن ایجنٹ اور پاکستان تحریک انصاف کو فارن ایڈڈ پارٹی ڈیکلیئر نہ کرنے کی گارنٹی دی تھی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان سے سوال پوچھیں تو وہ جواب نہیں دیتے، انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں تو وہ کہتے ہیں کہ میں جواب نہیں دوں گا، میں ریکارڈ نہیں دوں گا۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن ان سے سوال کرے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل کرائم ایجنسی آپ کے الزامات پر ثبوت مانگے تو آپ کہتے ہیں کہ میں شہباز شریف کے خلاف ثبوت نہیں دوں گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ عمران خان سے ان کے لگائے گئے الزامات پر ثبوت مانگے تو وہ کہتے ہیں کہ میرے پاس جواب نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے، اپوزیشن، میڈیا، پارلیمنٹ ان سے سوال پوچھے تو وہ کہتے ہیں میں جواب نہیں دوں گا۔انہوںنے کہاکہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹے الزامات کی بنیاد پر جواب دیتے رہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ارشد ملک صاحب نے سب کچھ بتا دیا تھا، ان کو معلوم تھا کہ نواز شریف لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے تھے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ نواز شریف نے جواب دیا تھا، انہیں پتہ تھا کہ انہوں نے ایک دھیلے کی کرپشن نہیں کی، شہباز شریف کے خلاف عمران خان نے کوئی ادارہ اور کوئی دوست ملک نہیں چھوڑا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے ایف آئی اے، این سی اے میں جا کر جھوٹے ثبوت پیش کئے، عمران خان نے ڈیوڈ روز کو بلا کر جھوٹے ثبوت دیئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے تمام اداروں کو متنازعہ بنایا،جھوٹے الزامات کے باوجود نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ پاکستان آئے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے الزامات عائد کئے، عمران خان اداروں کی منتیں کر رہا ہے کہ مجھے بچائو۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا