11:22 am
پیمرا نے عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف
عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں اور نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں۔ اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمران خان امن عامہ کو خراب کر رہے ہیں، عمران خان کے خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔ پیمرا اعلامیے کے مطابق عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، عمران خان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خطابات پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی، عمران خان کے ریکارڈ شدہ خطاب مؤثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔ پیمرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف نائن پارک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کی خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دیتے ہوئے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

عمران خان پارٹی کیلئے ریڈلائن ہیں،ایڈونچر نہ سمجھیں ورنہ ۔۔۔!پی ٹی آئی رہنما وکارکنان کی دھمکی نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا دی

بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پھر سے ملتوی۔۔۔؟28 اگست کو انتخابات ممکن ہوں گے یا نہیں؟جانیں تفصیلات

عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے  حکم دے دیا، کتنےدن کی ضمانت ملی ہے؟ بڑی خبر

زبردستی نہ کریں ورنہ۔۔۔؟احتجاجا کھا رہا ہوں ۔۔۔شہباز گل کی ڈاکٹرز سے تکرار ۔۔۔ویڈیو سامنے آگئی

مسلم لیگ (ن) کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہئے ۔۔۔ریحام خان، ن لیگ کو مشورے دینے لگیں

عمران خان کی نااہلی کی درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔۔ پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ برقرار رہے گا یا نہیں؟

عمران خان کوجھٹکوں پر جھٹکے،بنی گالا غیر قانونی ؟۔۔۔کیا عمران خان اب گھر سے بھی نکالے جائیں گے۔۔۔؟پیپلز پارٹی نے ایک نئی مشکل کھڑی کر دی

کسی کا باپ بھی خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔۔۔پرویز خٹک بھی عمران خان کے دفاع میں میدان میں آگئے