06:57 pm
ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی رہنما کی پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک )این اے 245 میں ضمنی انتخاب کے دورے کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنما جمال صدیقی
نے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دے دی۔قومی اسمبلی کے حلقے اين اے 245 ( NA 245 ) ميں ضمنی اليکشن آج ہورہا ہے، صبح 8 بجے سے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، اور حلقے میں مدمقابل امیدوار اپنے ووٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر دورے بھی کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے امیدوار محمود مولوی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما اور پی ایس 106 سے رکن صوبائی اسمبلی جمال صدیقی نے بھی حلقے کا دورہ کیا۔پی ٹی آئی رہنما جمال صدیقی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں اور کارکنان کے ہمراہ پریذائیڈنگ افسر کا پوچھتے ہیں کہ پریذائیڈنگ افسر کہاں بیٹھتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ کارکنان جمال صدیقی کو پریذائیڈنگ افسر کے کمرے کی طرف اشارہ کرکے بتارہے ہیں کہ وہ یہاں بیٹھا ہے۔ جس پر جمال صدیقی با آواز بلند کہتے ہیں دیکھنا ابھی پریذائیڈنگ افسر کو چماٹ مارتا ہوں۔جمال صدیقی کے ساتھ محمود مولوی اور عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبریں

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

بزدار روحانی طریقے سے وزیراعلیٰ بنے کبھی سیاست تو کی ہی نہیں  تھی ، منظور وسان

پی ٹی آئی میں پت جھڑ کا سلسلہ جاری،مزید تین ارکان  ساتھ چھوڑگئے

وزیر اعظم شہباز شریف کا 2روزہ دورہ  ترکیہ ، انقرہ پہنچ گئے،آج اہم ملاقاتیں متوقع

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا