08:02 pm
باندھ کر میری شیو کر دی ۔۔ ماسک اور وہیل چیئر غائب، شہباز گل شدید بیمار سے اچانک ٹھیک کیسے ہوگئے؟

باندھ کر میری شیو کر دی ۔۔ ماسک اور وہیل چیئر غائب، شہباز گل شدید بیمار سے اچانک ٹھیک کیسے ہوگئے؟

08:02 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کو ہشاش بشاش حالت میں عدالت میں پیش 
کردیا، وکلاء وہیل چیئر اور ماسک کے بغیر عدالت آنے پر شہباز گل سے ناراض، پی ٹی آئی رہنماء نے پولیس پر بیوقوف بنانے کا الزام لگا دیا۔عسکری اداروں کے خلاف اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اسلام پولیس کی سخت نگرانی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے بتایا کہ ایس پی نوشیروان مجھے لے کر آئے اور کہا کہ آپ کی ضمانت ہو گئی ہے، مجھے اسکرین شاٹ دکھایا گیا اور کہا گیا کہ ضمانت ہو گئی، مچلکے جمع کرانے ہیں، مجھے پرائیویٹ گاڑی میں بٹھاکر عدالت لایا گیا، پچھلی رات سے دیکھیں میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔جج نے ریمارکس دیے کہ کیا آپ نے ڈاکٹرز کو دکھایا، ہم تو میڈیکل نہیں بتا سکتے۔ شہباز گل نے کہا کہ کل رات سے میں بھوک ہڑتال پر ہوں، مجھ سے کسی کو نہیں ملنے دیا جا رہا، کل رات 12 بندے میرے کمرے میں آئے، مجھے پکڑا اور زبر دستی کیلا کھلایا اور جوس پلایا۔انہوں نے مزید کہا کہ رات 3 بجے پھر6 سے 7 لوگ آئے، مجھے کھانا کھلانے کی کوشش کی گئی، مجھے زبردستی باندھ کر 10، 12 بندوں نے شیو کی، میں مونچھیں نہیں رکھتا لیکن مونچھیں چھوڑ دی گئیں، مجھے زبردستی ناشتہ دینے کی کوشش کی گئی۔جج نے ریمارکس دیے کہ اس کا یہ مطلب تو نہیں آپ بھوک ہڑتال پر چلے جائیں، یہ اچھی بات ہے کہ آپ کی صحت اچھی ہو گئی ہے۔اس سے قبل شہباز گل کو عدالت میں پیشی کے موقع پر بغیر ماسک لگائے اور وہیل چیئر کے بغیر ہشاش بشاش حالت میں چل کر آتے دیکھ کر ان کے وکلاء نے ناراضگی کا اظہار کیا تو شہباز گل نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو پولیس نے کہا کہ آپ کی ضمانت ہوگئی ہے ، صرف مچلکے جمع کروانے ہیں اس لئے میں ایسے آیا ہوں۔یاد رہے کہ شہباز گل گزشتہ پیشی کے موقع پر وہیل چیئر پر عدالت آئے تھے اور ان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ وہ شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم آج پولیس نے انہیں ہشاش بشاش حالت میں عدالت میں پیش کردیا جہاں انہیں دوبارہ دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

پنجاب :سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 13 دہشتگردگرفتار

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی  کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سموسہ پکوڑا پالیٹکس کی کراچی میں گنجائش نہیں ،حلیم عادل شیخ

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین  کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

سائفر کیس،پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گی

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

امریکی اخباربھارتی دہشتگردی کے ثبوت سب کے سامنے لے آیا

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

چوہدری شجاعت، فضل الرحمن ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں سیزفائر کروانے کیلئے متحرک

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے2 پیسے کی کمی ، پاکستانی کرنسی مستحکم

کراچی ٹرانسپورٹرز کا  دھرناتیسرے  روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے  بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی ٹرانسپورٹرز کا دھرناتیسرے روز بھی جاری ،سُپر ہائی وے بند کرنے کی دھمکی دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

آئی ایم ایف سے کچھ  نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

آئی ایم ایف سے کچھ نہیں مانگا ،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی وضاحت

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب  دفتر پہنچادیا

نوازشریف ، گیلانی ، آصف زرداری نیب کی زد میں آ گئے، 44ریفرنس کا ریکارڈ نیب دفتر پہنچادیا