12:59 pm
 فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

فنڈز کی کمی کا بہانہ، حکومت نے کیا کیا ختم کروانے کی کوشش کی ۔۔۔ مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک

12:59 pm

لاہور(نیوزڈیسک ) مبینہ طور پر فنڈز کی کمی کا بہانہ کر کے صحت کارڈ منصوبہ بند کروانے کوشش،
مریم نواز اور وزیر اعظم کی مبینہ بات چیت کی آڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی مبینہ بات چیت کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں مریم نواز مبینہ طور پر کہتی ہیں کہ عمران خان کے پاس صحت کارڈ کے علاوہ کچھ نہیں ہے، اسے بند کر دیں۔ جبکہ اس کے جواب میں وزیر اعظم مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم دفتر کی گفتگو ہیکنگ اندر کے بندے کے بغیر ہونہیں سکتی،ہیکر کہتا ہے 140گھنٹے کی ریکارڈنگ موجود ہے، یہ کوئی فون ریکارڈنگ نہیں بلکہ پوری آفس کی گفتگو ہیک کی گئی ہے،خبر یہ بھی ہے کہ حکومت نے ہیکر سے رابطہ کیا کہ ریکارڈنگ ہمیں فروخت کردیں، اب پتا نہیں اس میں کتنی صداقت ہے۔انہوں نےکہا کہ اس معاملے کے دو حصے ہیں ، ایک حصہ سیاسی نہیں انتظامی ہے، ہم سمجھتے ہیں وزیراعظم کے دفتر سے اس طرح کی لیکس جانا باعث تشویش ہے، ہیکر کہتا ہے 140گھنٹے کی بات چیت کی ریکارڈنگ موجود ہے، 20اگست سے اس ہیکر نے ساری آڈیو لیکس کو ایک ڈارک ویب کے اوپر بولی پر لگایا ہوا ہے، خبریں یہ بھی ہیں کہ سب سے پہلے حکومت نے اس ہیکر سے رابطہ کیا کہ آپ فروخت نہ کریں بلکہ ہمیں دے دیں، اب پتا نہیں اس میں کتنی صداقت ہے۔دوسری بات یہ ٹیلی فون ہیک نہیں ہے بلکہ باقاعدہ پوری آفس کی گفتگو ہیک کی گئی ہے، اس طرح کی ہیکنگ اندر کے بندے کے بغیر ہونہیں سکتی، وزیراعظم آفس کی سکیورٹی ذمہ داری آئی بی کی ہے، اس کے ساتھ اس کا پورا سکیورٹی سٹاف ہے۔اس ایشو پر نیشنل سکیورٹی کی میٹنگ بلا کر حکومت نے اچھا فیصلہ کیا ہے، لیکن ابھی تک دو دن سے اوپر گزر گئے اور حکومت کا ابھی تک اس پر کوئی مئوقف نہیں آیا، جس سے تصدیق ہوگئی کہ یہ بات چیت ٹھیک ہے۔حکومت نے ابھی تک کوئی انکوائری کا فیصلہ نہیں کیا۔وزیرداخلہ نے بیان دیا کہ وزیراعظم کا آفس تو غیرمحفوظ ہے وہاں ہر چیز ریکارڈ ہوتی ہے، جب ملک کا وزیرداخلہ اتنا غیرذمہ درانہ بیان دے گا تو اس سے عام آدمی کا اعتماد کہاں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس گفتگو کا دوسرا حصہ سیاسی ہے، بھارت سے تجارت کی ہے، وزیراعظم خود رہنمائی دے رہے ہیں کہ بھارت سے مشینری کس طرح منگوائی جائے۔ شریف فیملی کیلئے یہ نئی چیز نہیں ہے، ان کی ترجیح ہمیشہ بزنس ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں