11:56 am
۔۔بیروزگاروں سے بھرے ملک میں بار بارہزاروں آسامیوں کے اشتہارات چلانے کے باوجود امیدواران ہی نہ ملے

 کراچی (نیوزڈیسک)کراچی پولیس کو ہزاروں آسامیوں کے لیے امیدوار ہی نہیں مل رہے۔سندھ میں ایک طرف
تو اقربا پروری، کرپشن اور بدعنوانیوں کے بازار گرم ہیں لیکن دوسری طرف میرٹ پر بھرتیوں کے لیے معیار اس قدر نا پائیدار ہوگیا ہے کہ کراچی پولیس کو امیدوار ہی نہیں مل رہے اور ٹریفک پولیس، ڈرائیور اور اقلیتوں کے لیے اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق سندھ کی مختلف پولیس رینج سے لگ بھگ 3 ہزار پولیس اہلکار گزشتہ 5 سال سے کراچی ٹریفک پولیس میں عارضی طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے جن کی مدت پوری ہونے پر اب انہیں بھرتی کے ڈسٹرکٹس میں مرحلہ وار واپس بھیجا جا رہا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس میں اہلکاروں کی کمی پوری کرنے کے لیے فوری طور پر 2838 آسامیاں دستیاب ہیں جن پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ان مشتہر آسامیوں پر بھرتی کے لیے 19 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ دوڑ، فٹنس اور تحریری امتحان کے ابتدائی مراحل میں لگ بھگ 13 ہزار امیدوار ناکام اور 5800 امیدوار دستیاب ہوئے۔ دستاویزات کی چھان بین کے دوران 3800 امیدوار مزید شارٹ لسٹ ہوگئے جب کہ انٹرویوز کا مرحلہ شروع ہونے پر امید واروں کی تعداد اور کم ہوجائے گی۔ اسی طرح کراچی پولیس میں ڈرائیورز کی 1777 نشستوں پر بھرتی کے لیے بھی ناکامی ہوئی ہے، ایل ٹی وی لائسنس رکھنے والے ڈرائیور مانگے گئے تھے، تمام مراحل طے کر کے صرف 62 پاس ہوئے۔پولیس ڈرائیورز کی 1715 پوسٹوں کے لیے کوشش کے باوجود امیدوار نہیں مل سکے۔پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کی حالیہ بھرتیوں میں اقلیتوں کے لیے 1284 نشستیں مختص کی گئیں، شفاف بھرتیوں کا عمل شروع کیا گیا تو اقلیتوں سے امیدوار ہی دستیاب نہیں ہیں۔کراچی پولیس میں اقلیتی نشستوں کی 1284 مشتہر اسامیوں پر صرف 46 امیدوار دستیاب ہوئے۔ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے بتایا کہ بھرتی کے مرحلے کے دوران شہری اور دیہی سندھ کے امیدواروں کی فٹنس کی راہ میں دو اہم مسائل درپیش ہیں۔ دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والا امیدوار دوڑ اور فٹنس کے مراحل عبور کر جاتا ہے لیکن وہ تحریری امتحان میں فیل ہو جاتا ہے۔ اسی طرح شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والا امیدوار امتحان پاس کر لیتا ہے لیکن فٹنس کا ٹارگٹ پورا نہیں کر پاتا

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

اپنے اپنے پیاروں کا پتہ کرلیں،اسلام آباد سے لندن جانےوالی پرواز کے حوالے سےا فسوسناک خبر

مریم نواز خود تو بری ہو گئیں۔۔۔شوہرِ نامدار کیپٹن صفدرریٹائرڈ کو کس منجھدار میں چھوڑا۔۔۔؟کیپٹن صفدر کیساتھ کیا ہوا ، جانیں تفصیل

موسم سرما۔۔۔بے فکر ہو جائیں،اب گیس بالکل بھی بند نہیں ہوگی۔۔۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کو بہت بڑی خوشخبری سنا دی

۔۔مریم نواز نے خود بری ہونے کے بعد نواز شریف کے بری ہونے  کی خوشخبری بھی لیگی مداحوں کو پہلے ہی سے سنا دی

مریم نوازکیلئے بڑا ریلیف، عدالت نے سزا سال قید کی سزاکالعدم قرار دیدی،مریم نواز باعزت بری

مریم نواز کی قسمت کا فیصلہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ آج کس وقت سنایاجائےگا؟آج کی بڑی خبر 

بجلی کے بھارے بلوں سے تنگ عوام کے دلوں کی دہائیاں سن لی گئیں ۔۔۔نیپرا نے بجلی سستی کرنے ا اعلان کر دیا

امپورٹڈ حکومت کسانوں کی آواز کو دبا نے کیلئے شرمناک اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ۔۔۔مشیر اطلاعات حکومت پر پھٹ پڑے