07:20 pm
عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

عمران آڈیو لیک کا 3 ماہ پہلے انصار عباسی کو کیسے پتہ تھا؟سوالات اٹھنے لگے

07:20 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور
اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آ گئی۔ اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔ اس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیت ہوئے لکھا کہ آڈیو سے ثابت ہوگیا کہ سائفر ایک حقیقت ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ امریکی سائفر پر میڈیا بات نہیں کرتا تھا اور یہ ایشو تقریبا مرچکا تھا لیکن کم عقلوں سے پھر سے کٹا کھول دیا، اب تحقیقات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آڈیو ثابت کررہی ہے کہ سائفر کو عمران خان سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ عمران خان کی آڈیو لیک ہونے پر انصار عباسی نے کہا کہ جولائی 4 کو میں نے جنگ میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں لکھا “ایک مبینہ آڈیو تو ایسی بھی ہے جس میں عمران خان اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دنوں میں اپنے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کو امریکی مراسلہ کا حوالہ دے کر کچھ اس طرح کہتے ہیں آئیے اس پر کھیلتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ آڈیو کسی ہیکر نے نہیں انہی نے لیک کی جنہوں نے انصار عباسی کو یہ خبر فیڈ کی کیونکہ اس آڈیو لیکس سے متعلق انصار عباسی نے 3 ماہ قبل یعنی 4 جولائی کو انکشاف کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی اعظم خان کے ساتھ امریکی مراسلے پر مبینہ گفتگو کی آڈیو بھی لیک ہوسکتی ہے۔انصار عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں حکومتی ذرائع نے اس آڈیو ٹیپ سے متعلق بتایا تھا جس پر مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیا اور کہا کہ اب پتہ چلا کہ ہیکر کون ہے۔اس پر صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اعترافی بیان سامنے آگیا، اس سے ثابت ہوا کہ جنہوں نے انصار عباسی صاحب کو یہ خبر دی، ان کے پاس وزیر اعظم آفس کی آڈیوز تھیں، وہی ساری ریکارڈنگ کررہے تھے، اب قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی ضرورت نہیں، انصار عباسی کو بلا کرپوچھ لیں کہ انہیں کس نے یہ بتایاتھا؟ ویسے تو اب بچہ بچہ جانتاہےان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کسی رہنما سے پوچھ لیں کہ یہ آڈیو حکومت کو کس نے دی؟ سوال یہ ہے کہ پھر تو شہباز شریف کی آڈیوز بھی انہیں نے لیک کیں؟ یا ان کے جس سسٹم میں پڑی تھیں وہ سسٹم ہیک ہوا؟ اس آڈیو سے ن لیگ کی آنکھیں کھل جانی چاہیں کہ انہیں پھر خوامخواہ الجھایا جارہا ہے، اصل کردار یہی ہیں پھر تو؟ انہوں نے مزید کہا کہ انصار عباسی صاحب کی پچھلے پانچ ماہ کی خبریں پڑھ لیں، آپ کو پتا چل جائے گا کہ ان کو خبریں کون فیڈ کررہا تھا۔ صدیق جان نے دعویٰ کیا کہ ایک بار پھر بتا رہا ہوں کہ اس آڈیو کا ہیکر والی آڈیوز سے کوئی تعلق نہیں، اس آڈیو کے بارے میں کسی وقت کھل کر بات ہوگی، انشاء اللہ تین مواقع ایسے آئے جب یہ آڈیو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، صحافیوں کو اہم حکومتی شخصیت نے بتا دیا تھا لیکن پھر یہ نہیں کیا گیا تھا. فہیم اختر نے تبصرہ کیا کہ ہیکر والی گتھی سلجھ گئی۔ موسیٰ ورک نے اس پر کہا کہ ہیکر محض جھانسہ ہے! یہ سارا مواد انکےگھر سےنکل رہا ہےکیونکہ یہ سب کچھ تو انصارعباسی صاحب کے کان میں پہلے ہی پھونکا جاچکاتھا جسے یہ 4جولائی کو چھاپ چکےہیں۔ پہلے قانون کی خلاف ورزی کرکے یہ سب ریکارڈ کیا گیا، اب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دھجیاں اڑا کے جاری کیا جارہا ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ وہ تمام لفافے اور پٹواری جو کہہ رہے تھے عمران خان کو کیسے پتہ کہ کونسی آڈیو آنے والی ہے مطلب IK کا آڈیو ہیک کرنے والے کیساتھ رابطہ ہے، وہ بتائیں کہ انصار عباسی کو 2 مہینے قبل کیسے پتہ کہ کونسی آڈیو آنے والی ہے اسکا مطلب انصار عباسی کے وزیراعظم کی گفتگو بگ کرنے والوں کیساتھ رابطے ہیں؟؟ اکبر نے تبصرہ کیا کہ جس ٹولے کے مطابق شہباز مریم کے آڈیو لیکس کے پیچھے فیض تھا وہ بتائیں گے عمران خان کی آڈیو کے پیچھے کون سا فاسٹ بالر ہے؟

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

پاکستان کی حکومت کی تبدیلی میںہمارا ہاتھ نہیں ۔۔۔یہ بات غلط اور افسوسناک ہے۔۔۔امریکی سفیر نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

پاکستان کی حکومت کی تبدیلی میںہمارا ہاتھ نہیں ۔۔۔یہ بات غلط اور افسوسناک ہے۔۔۔امریکی سفیر نے تمام الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

 دہشت گردو ں کی مالی معاونت ،امریکہ  میں حبیب بینک لمیٹڈ کے گرد گھیراتنگ  پاکستانیوں کاسرشرم سے جھک گیا

دہشت گردو ں کی مالی معاونت ،امریکہ میں حبیب بینک لمیٹڈ کے گرد گھیراتنگ پاکستانیوں کاسرشرم سے جھک گیا

میں رات کوبارہ بجے نائٹ سوٹ میں تھی ۔۔۔15بیس بندے اندر آئے ایک نے موبائل پکڑ اہواتھااورمیری ویڈیوبنانے لگا۔۔۔گرفتاری کے دوران کیاہوا

میں رات کوبارہ بجے نائٹ سوٹ میں تھی ۔۔۔15بیس بندے اندر آئے ایک نے موبائل پکڑ اہواتھااورمیری ویڈیوبنانے لگا۔۔۔گرفتاری کے دوران کیاہوا

وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس میں زیادہ گفتگو کرنے سے دراصل کیوں گریزاں ہیں؟ فواد چودھری کے بیان کے بعد مبینہ ہیکر کا نیا پیغام آگیا

جنرل باجوہ وزیراعظم ہاؤس میں زیادہ گفتگو کرنے سے دراصل کیوں گریزاں ہیں؟ فواد چودھری کے بیان کے بعد مبینہ ہیکر کا نیا پیغام آگیا

نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی،لیگل ٹیم کوہدایات جاری

نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی،لیگل ٹیم کوہدایات جاری

یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

یہ ن لیگ کیساتھ ملکرمیچ فکس کرتا ہے، سلطان سکندراگرتم میں عزت اورغیرت ہےتو۔۔۔۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو خبردار کردیا

میری بیٹی اللہ نے تم پر کرم کیا ۔۔ عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد مریم نواز کی شہباز شریف سے جذباتی ملاقات وائرل

میری بیٹی اللہ نے تم پر کرم کیا ۔۔ عدالت سے باعزت بری ہونے کے بعد مریم نواز کی شہباز شریف سے جذباتی ملاقات وائرل