04:30 pm
صحافی کے قتل کا سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے کوئی تعلق ہے یا  نہیں؟نجی ٹی وی نے فیکٹ رپورٹ جاری کردی

صحافی کے قتل کا سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے خاندان سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟نجی ٹی وی نے فیکٹ رپورٹ جاری کردی

04:30 pm

جیو فیکٹ چیک کو اس دعوے کی تائید میں کوئی ثبوت نہیں ملا کہ پنجاب میں سابق وزیر اعظم 
عمران خان کی بہن کے بارے میں رپورٹنگ کرنے پر صحافی کو قتل کیا گیا۔ دعویٰ یہ الزام سب سے پہلے 25 ستمبر کو سوشل میڈیا پر پھیلنا شروع ہوا، متعدد ٹوئٹر صارفین کے مطابق، ایک رپورٹر، عبداللہ نظامی اور ان کی اہلیہ ثمینہ رمضان کو 24 ستمبر کو لیہ پنجاب میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ بہت سارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی کو عمران خان کی بہن عظمیٰ بخاری کی سیکڑوں ایکڑ اراضی پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضے کی خبر بریک کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ کچھ اکاؤنٹس نے تو یہاں تک کہا کہ رپورٹر کو نیازی خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے قتل کیا گیا جبکہ دیگر نے سپریم کورٹ سے قتل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ حقیقت جیو فیکٹ چیک کو موصول ہونے والی ایف آئی آر میں یہ بتایا گیا ہے کہ نظامی اور ان کی اہلیہ کو ان کے بہنوئی محمد عامر نے گولی مار کر قتل کیا، اس میں سابق وزیراعظم یا ان کی بہن کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عامر اپنی بہن کی نظامی سے اپنی مرضی سے شادی کرنے کے خلاف تھا۔ 24 ستمبر کی سہ پہر یہ جوڑا گاڑی چلا کر ملتان جا رہا تھا کہ عامر نے پستول نکال کر اپنے بہنوئی اور بہن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ جیو فیکٹ چیک نے رپورٹر کے بھائی عباس نظامی سے بھی رابطہ کیا، انہوں نے پولیس شکایت کی تصدیق کی۔ بھائی نے جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ عبداللہ نظامی اور ثمینہ رمضان نے 2018 میں کورٹ میرج کی تھی۔ نظامی کا کہنا ہے کہ ، "ہاں جی! مین ایشو تھا نا، بھائی نے دوسری شادی کی ہوئی تھی،۔ 2018 میں ان کا نکاح ہوا تھا، ابھی ایک سال پہلے وہ ادھر اپنے گھر لے آئے تھے، کورٹ میرج تھی لیکن ان کے سسرال سے ان کی صلح بھی ہو گئی تھی بعد میں اور جس نے فائرنگ کی ہے، یہ ان کا سالا ہے، اس کے ذہن میں تھا کچھ، حالانکہ یہ وہاں آتا جاتا بھی تھا، بھائی کے ساتھ سفر بھی کرتا تھا پہلے بھی، تو اس دن بھی یہ ملتان جا رہے تھے۔ بھابھی بھی ساتھ تھیں ان کے، یہ شاید پہلے سے سنبھلا ہوا تھا، اس کے ذہن میں کچھ اور تھا، بدلہ لینا تھا اس نے، اسی گاڑی میں موجود تھا ، بھائی کے ساتھ یہ وہیں اس نے پھر وہ فائرنگ کی۔ " نظامی نے مزید کہا کہ " یہ خبر ہم نے بھی سوشل میڈیا پر پڑھی تو ہے کہ وہ خبر کی وجہ سے کچھ ہوا ہے، لیکن کوئی صداقت لگتی نہیں اس میں۔ " جیو فیکٹ چیک کو کسی ایسے دعوے کی حمایت میں کوئی ثبوت نہیں ملا ، جو سابق وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو اس قتل سے جوڑتا ہو۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق 1992 سے 2022 کے درمیان پاکستان میں 96 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو قتل کیا گیا۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر