09:27 pm
وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

وہ تین خاص لوگ جو دنیا میں کہیں بھی پاسپورٹ کے بغیر جاسکتے ہیں، جانیں کون ہیں؟

09:27 pm


دنیا میں پاسپورٹ سسٹم شروع ہوئے 102 سال ہورہے ہیں ۔ صدر سے لے کر وزیر اعظم بھی جب ایک ملک
سے دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو انہیں بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنا ہوتا ہے ، لیکن اس کرہ ارض کے 200 سے زیادہ ممالک میں تین ایسے خاص لوگ بھی ہیں، جو کسی بھی ملک میں بغیر پاسپورٹ کے ہی جاسکتے ہیں، ان سے ان کے پاسپورٹ کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا بلکہ جب یہ کہیں جاتے ہیں تو ان کا اضافہ استقبال کیا جاتا ہے اور پروٹوکول کے مطابق پورا احترام دیا جاتا ہے ۔20 ویں صدی کی ہی شروعات سے یہ نظر آنے لگا کہ اگر ایک ملک سے دوسرے ملک میں چوری چھپے آنے والوں پر قابو نہیں پایا گیا تو کئی طرح کی پریشانیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔ دراصل پریشانیاں تو پیدا ہونے بھی لگی تھیں، تب آج ہی طرح پاسپورٹ کے سبھی سیکورٹی فیچرس بھی نہیں تھے کہ فرضی پاسپورٹ کو فورا پہچان لیا جائے ۔ کون ہیں یہ تین خاص لوگ؟ اہم بات یہ جانتے ہیں کہ کون سے وہ تین خاص لوگ ہیں، جنہیں دنیا میں کہیں بھی جانے کیلئے پاسپورٹ کی ضرورت نہین ہوتی ۔ یہ خاص لوگ برطانیہ کے بادشاہ اور جاپان کے شہنشاہ اور مہارانی ہیں ۔ چارلس کے کنگ بننے سے پہلے خاص اختیار ملکہ الزبتھ کے پاس تھا ۔ جب چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے جیسے ہی چارلس برطانیہ کے بادشاہ بنے، تبھی ان کے سکریٹری نے اپنے ملک کی وزارت خارجہ کے ذریعہ سبھی ممالک کے پاس یہ دستاویزی پیغام بھیجا کہ اب برطانیہ کے کنگ چارلس ہیں، لہذا انہیں کہیں بھی پورے اعزاز کے ساتھ آنے جانے کی اجازت دی جائے ۔ اس میں کوئی روک ٹوک نہیں ہو ۔ ساتھ ہی ان کے پروٹوکول کا بھی خاص خیال رکھا جائے ۔ جاپان کے شہنشاہ اور مہارانی اب جانتے ہیں کہ جاپان کے شہنشاہ اور مہارانی کو یہ خاص اختیار کیوں ملا ہے ۔ فی الحال جاپانا کے شہنشاہ ناروہتو ہیں جبکہ ان کی اہلیہ مساکو اووادا جاپان کی مہارانی ہیں ۔ انہوں نے اپنے والد اکیہیتو کے شنہشاہ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد یہ سنبھالا ہے ۔ جب تک ان کے والد جاپان کے شہنشاہ تھے، تب تک انہیں اور ان کی اہلیہ کو پاسپورٹ رکھنے کی ضرورت نہیں تھی، لیکن اب انہیں بیرون ملک جانے کی صورت میں ڈپلومیٹک رکھنا ہوگا ۔ 88 سالہ اکیہیتو سال 2019 تک جاپان کے شہنشاہ رہے ۔ اس کے بعد انہوں نے شہنشاہ کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ۔ وزیرا عظم اور صدر کیلئے دنیا کے سبھی وزیر اعظم اور صدر جب دوسرے ملک میں جاتے ہیں تو انہیں پاسپورٹ رکھنا ہوتا ہے ۔ بس ان کے پاسپورٹ ڈپلومیٹک پاسپورٹ ہوتے ہیں، لیکن انہیں میزبان ملک کے ذریعہ پورا پریویلیج دیا جاتا ہے ۔ انہیں خود ‍ذاتی طور پر امیگریشن حکام کے سامنے پیش نہیں ہونا پڑتا ہے اور سیکورٹی جانچ اور دیگر کارروائیوں سے بھی انہیں چھوٹ ملتی ہے ۔ ہندوستان میں یہ درجہ وزیر اعظم ، صدر جمہوریہ اور نائب صدر کو حاصل ہے ۔ہندوستان تین رنگ کے پاسپورٹ جاری کرتا ہے ۔ عام لوگوں کیلئے نیلے رنگ کا پاسپورٹ ، سرکار سے وابستہ اعلی حکام اور وزرا کیلئے آفیشیل پاسپورٹ جبکہ ڈپلومیٹک پاسپورٹ مہرون رنگ کا ہوتا ہے اور یہ ملک میں وزیر اعظم، صدر جمہوریہ اور نائب صدر کو جاری ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان